Advertisement

کھلاڑی کوہمیشہ اچھی پرفارمنس پر توجہ دینی چاہئیے : بابر اعظم 

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ  کھلاڑی کوہمیشہ اچھی پرفارمنس پر توجہ دینی چاہئیے، ٹف ٹائم اور دباؤ میں کارکردگی بہترہوتی ہے ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 1st 2022, 7:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کھلاڑی کوہمیشہ اچھی پرفارمنس پر توجہ دینی چاہئیے : بابر اعظم 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کل سے کیمپ کا آغاز ہو رہا ہے جس کے لیے پرجوش ہوں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنا چاہتے ہیں ،  رضوان پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اچھی کارکردگی دکھائے گا۔ 

بابر اعظم نے کہا کہ  اچھی ٹیم تسلسل کے ساتھ ہی کھیلتی ہے اور ٹیم نے ماڈرن کرکٹ میں خود کو منوایا ہے ، مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور بطور کھلاڑی نمبر ون پر آنا خواب ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان ٹیم میں اچھا سپورٹ دے رہے ہیں او ہم اس وقت ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ شان مسعود اوپر کھیلتا ہے اسے اوپر ہی کھلایا جائے گا۔

بابر اعظم  نے کہا کہ پہلے وائٹ بال کا کیمپ لگا تھا اب ریڈ بال کا لگ رہا ہے اور اب ہم سخت گرم موسم میں کھیلنے کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ ہم نے بہترین فارمیٹ میں کارکردگی دکھانی ہے۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ کورونا کے بغیر کرکٹ ہوگی کافی خوشی کی بات ہے ، 2 ماہ کا آف ملا تھا اور پھر ہماری بین الاقوامی کرکٹ شروع ہوئی ،  بہترین ٹیم کو ساتھ لے کر چلنے کی کوشش کریں گے اور اچھی ٹیم تسلسل کے ساتھ ہی کھیلتی ہے جبکہ ٹیم بنانے کے لیے تو مسلسل موقع لینا ہوتا ہے۔

Advertisement
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 3 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 2 دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 21 گھنٹے قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
Advertisement