پاکستان
ڈاکٹر یاسمین راشد کو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کا صدر مقرر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد ڈاکٹر یاسمین راشد کو صدر وسطی پنجاب تحریک انصاف مقرر کردیا گیا ہے جبکہ حماد اظہر کو جنرل سیکریٹری وسطی پنجاب مقرر کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عامر کیانی کو صدر شمالی پنجاب بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر خسرو بختیار کو عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے اور ان کی جگہ سینیٹر عون عباس بپی کو پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کا صدر مقرر کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے پارٹی چیئرمین کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب کے صدر شفقت محمود نے استعفی دے دیا تھا، انہوں نے بیماری کے باعث ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کی۔
اپنے بیان میں شفقت محمود کا پارٹی چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوئے کہنا تھا کہ یہ عمران خان کا اعتماد کا مظہر تھا کہ مجھے پارٹی کا عہدہ تفویض کیا گیا، بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، جلد ہی صحتیاب ہوکر پارٹی کی خدمت کرتا رہوں گا۔
کھیل
پاکستان کے خلاف سیریز: زمبابوے کا اسکواڈ کا اعلان
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 میں سکندر رضا ون ڈے میں ایروائن کریگ کپتان ہوں گے۔
زمبابوے نے پاکستان کے خلاف کھیلی جانے والی تین ٹی 20 اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیاہے۔
زمبابوے کی جانب سے ٹی 20 اسکوڈ کی قیادت سکندر رضا جبکہ ون ڈے کے کپتان ایروائن کریگ ہوں گے،جبکہ اسکواڈ میں سکندر رضا، شان ولیمز، بلیسنگ مزاربانی اور رچرڈ نگروا جیسے تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں۔
اسکواڈ میں تین ڈیبیو کھلاڑی بھی شامل ہیں جن میں ٹریور گوانڈو، تشنگا میوسیکیوا اور ٹینوٹینڈا ماپوسا۔
زمبابوے کی جانب سے ون ڈے اسکواڈ درج زیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا جن میں کپتان کریگ ایروائن، فراز اکرم، برائن بینیٹ، جویلورڈ گمبی،، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، برینڈن ماوتا، تاشینگا میوسیکیوا، بلیسنگ مزاربانی، سیچرار مائنڈ، سیکران، ڈیون، سیکران۔ ولیمز شامل ہیں۔ :
جبکہ ٹی 20 اسکواڈ میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے
فراز اکرم، برائن بینیٹ، ریان برل، ٹریور گوانڈو، کلائیو مڈانڈے، ویسلی مادھویرے، ٹینوٹینڈا ماپوسا، تادیواناشے مارومانی، ویلنگٹن مساکڈزا، برینڈن ماوتا، تاشنگا بیچارڈز، مائی مائوسنگ، مائی ڈیوڈن نگروا اور کپتان سکندر رضا شامل ہیں
تفریح
اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کا معاملہ، شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم
اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں عدالت نے ،ملزم شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
ادکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت لاہور سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی، جس میں عدالت نے ادکارہ کے شوہر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سیشن کورٹ میں ملزم ماجد بشیر کی عبوری درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں ملزم عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا اور ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ ماجد بشیر کی فیصل آباد میں قریبی رشتے دار کی فوتگی ہوگئی ہے اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا، جس پر عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کر دی اور ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ اداکارہ نرگس نے شوہر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کروا رکھا ہے، جس میں اداکارہ نے شوہر پر انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔
تجارت
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2500 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2144روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 31 ہزار 396 روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25ڈالر کے اضافے سے 2587ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3250روپے اور فی 10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2786روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ ہفتے کے روز عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی تھی۔
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ملک میں حج درخواستوں کی وصولی کا عمل شروع
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
پاکستان 2 گھنٹے پہلے
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے بڑا فیصلہ سنا دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
تجارت 2 دن پہلے
حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 11 گھنٹے پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس