وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللّٰہ کا کہنا ہے کہ شکر ہے انقلاب آج پشاور سے خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر پر اکیلا بنی گالا پہنچ گیا، بھگوڑے کو سرکاری ہیلی کاپٹر پر بنی گالہ واپس آتے ہی جھوٹ کا نیا دورہ پڑگیا۔


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا نے کہا کہ بےگناہ پولیس اہلکار کی شہادت کے ذمہ داروں، اسلحہ، گولہ بارود کوئی سیاسی رد عمل نہیں، آپ گولیاں برسائیں، ڈنڈے چلائیں، آگ لگائیں، ہم تماشائی بن کر دیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا، قانون اور قاعدے پر سختی سے عمل ہوگا، قانون کی خلاف ورزی کریں گے نہ ہی کرنے دیں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 25 مئی کو جو ڈر کر چھپ گئے تھے، اب بلوں سے باہر نکل آئے ہیں، 11 دن پہلے کوئی نکلا نہ اب کوئی نکلے گا، جن کا مال کھایا ہے وہ البتہ وصولی کے لیے بنی گالہ ضرور آسکتے ہیں۔
رانا ثنااللّٰہ نے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کر کے اپنا عوامی ردِ عمل دے دیا ہے، عوام نے بھگوڑوں کے خلاف ردِ عمل دے دیا ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جس کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہو اُس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا، جو بھی قانون توڑے گا قانون کی گرفت میں آئے گا۔

جب تک اپنی غلطیوں کا اعتراف نہیں کرتے تب تک معاملات آگے نہیں بڑھیں گے،وزیر قانون
- 2 hours ago

تحریک انصاف کے 15 عہدیدار پیپلز پارٹی میں شامل، اگلا وزیراعظم بلاول ہوگا: گورنر پنجاب
- 3 hours ago
صارفین کے لیے اچھی خبر ،یوٹیوب میں انسٹا گرام اور ٹک ٹاک سے متاثر ایک نئے فیچر کا اضافہ
- 4 hours ago

پانچواں ٹیسٹ : بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو شکست دےدی ،سیر یز 2-2سے برابر
- 4 hours ago

حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا آغاز، دوبارہ حج کرنے اور عمر کی بالائی حد کی پابندی ختم
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- 4 hours ago

دیامر سیلاب: لاپتا افراد کی تلاش ختم، آپریشن اختتام پذیر ، غائبانہ نماز جنازہ ادا
- 4 hours ago

حمیرا اصغر کی ماں کی لاتعلقی پر غزالہ جاوید کا اظہار افسوس ، بیٹی کی خبر تک نہ لی
- 2 hours ago

روسی تیل خریدنے پر بھارت پر مزید ٹیرف عائد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان
- 12 minutes ago

وزیر اعظم کا این ڈی ایم اے کو صوبوں کی فوری مدد کرنے کا حکم
- 3 hours ago

پی ٹی آئی نے 5 اگست کے احتجاجی منصوبے کو حتمی شکل دے دی
- 3 hours ago

وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کا بڑا اعلان ،پولیس شہداء کے لواحقین کو پلاٹس دینے کا فیصلہ
- 4 hours ago