پاکستان
پاکستان کی بی جےپی رہنما کے توہین آمیزبیان کی شدید مذمت
پاکستان نے بھارتی حکمران جماعت جےپی رہنما کے توہین آمیزبیان کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دنیابھرميں کروڑوں مسلمانوں کےجذبات کوٹھیس پہنچی، بی جے پی کی وضاحت کی کوشش مسلمانوں کادرددورنہیں کرسکتی۔
ترجمان کے مطابق مسلمان بی جےپی کےنفرت انگیزتبصروں پرسخت غصےمیں ہیں، بھارتی مسلمانوں کیخلاف تشدد،نفرت میں اضافےپرگہری تشویش ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت اقلیتوں کی حفاظت،سلامتی اوربہبودکویقینی بنائے، عالمی برادری بھارت میں اسلاموفوبیاکی سنگین صورتحال کانوٹس لے۔
دوسری جانب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہبازشریف نے بھی بی جے پی رہنما کی گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ مودی کے نفرت انگیزفلسفہ اقلیتوں کی مذہبی آزادی کوپامال کررہے ہیں، ایسے بیانات مزید تعصب،تشدد اور نفرت کاباعث بن سکتے ہیں۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ متنازع بیانات بھارت میں اسلاموفوبیا کے بڑھتےرجحان کےعکاس ہیں، بی جےپی کو انتہاپسندہندوتوا نظریے سے کنارہ کشی اختیارکرنا ہوگی۔
وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے نبی کریم ﷺکی محبت سے بڑھ کر کچھ نہیں، مسلمان نبی کریم ﷺ کی محبت،ناموس کیلئےزندگی قربان کرسکتے ہیں۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔
خیال رہے کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے انتہاپسند ونگ کی اہم رکن نوپور شرما کی جانب سے توہین رسالت کی ناپاک جسارت کا ارتکاب کیا گیا جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔
ٹوئٹر پر بائیکاٹ انڈیا کے نعرے بلند ہونے لگے، عرب دنیا کے مسلمانوں نے بھی اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور سعودی عرب میں بھی یہ ٹرینڈ ٹاپ پر ہے۔
واقعے کے خلاف اترپردیش کے ضلع کانپور میں شدید احتجاج دیکھا گیا اور ہڑتال کی گئی۔ مشتعل افراد کی جانب سے پتھراؤ کے واقعات سامنے آئے، پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس معاملے پر روایتی انداز میں مجرمانہ خاموشی اختیار کررکھی ہے اور کسی بھی قسم کی معذرت سے گریز کیا ہے۔
نوپورشرما بی جے پی کے ترجمان کے عہدے پر کام کررہی ہیں اور انہیں نریندر مودی کا انتہائی قریبی سمجھا جاتا ہے۔ بی جے پی نے نوپور شرما کے بیان پر انکی پارٹی رکنیت معطل کردی ہے جبکہ ان کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
علاقائی
اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے
فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے
اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔
واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔
علاقائی
ٹرین کی ٹکر سے طالب علم جاں بحق
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی
شجاع آباد کے علاقے بچ ریلوے پھاٹک کے قریب فرسٹ ائیر کا طالب علم محمد عامر کراچی سے راولپنڈی کو جانے والی تیز گام کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق طالب علم محمد عامر نے کانوں میں ہینڈ فری لگائی ہوئی تھی۔
حکام نے حادثے کے بعد راولپنڈی سے کراچی جانیوالی تیز گام ٹرین بچ پھاٹک کے قریب نصف گھنٹہ روکنے کے بعد روانہ کر دی۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی، نوجوان کی لاش گھر پہنچے پر گھر میں کہرام مچ گیا۔
کھیل
چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا اعلان کر دیا گیا،ٹرافی کن کن شہروں میں جائے گی؟
ذرائع کے مطابق ٹرافی ٹیکسلا، ایبٹ آباد، مری، نتھیا گلی اور کراچی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور کا آغاز آج سے ہو رہا ہے،شیڈول کے مطابق ٹرافی کا ٹورآج سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 25 نومبر تک پاکستان میں رہے گی جس دوران اسے مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔
اسلا م آباد میں چیمپئنز ٹرافی کو دامن کوہ، فیصل مسجد اور پاکستان مونومنٹ میوزیم سمیت اسکول کالجز اور مختلف جگہوں پر لے جایا جائے گا، اس موقع پر سابق قومی کرکٹر شعیب اختر ٹرافی کے ہمراہ ہوں گے۔
اسلام آباد کے بعد ٹرافی 17 نومبر کو ٹیکسلا جبکہ 18 نومبر کو خانپور میں لےجایا جائے گا۔
19 نومبر کو مری جبکہ 20 نومبر کو نتھیا گلی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
22 سے 25 نومبر تک کراچی میں ٹرافی کا ٹور ہو گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جبکہ 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا،آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
اے این پی رہنماالیاس احمد بلور انتقال کر گئے
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے مستقل چھٹکارہ پانے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
سموگ تدارک،لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ
-
دنیا 2 دن پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا