ایک پولیس افسر نے ایک شخص کو بھیڑ میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا اور اس پر گولی چلا دی۔


امریکہ کی ریاستوں پنسلوانیا اور ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق سنیچر کو فلاڈیلفیا کی مصروف ساؤتھ سٹریٹ، بارز اور ریستورانوں سے بھرے ہوئے علاقے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔
حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو مرد اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے۔
ویڈیو میں ایک پُرہجوم سڑک پر گولیاں چلنے کے بعد لوگوں کو گھبراہٹ کے عالم میں بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اسی طرح ٹینیسی کے شہر چٹانوگا میں جب لوگ سنیچر کی رات کا لطف اٹھا رہے تھے، آدھی رات گزرنے کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے دونوں واقعات میں کسی مشتبہ شخص کو حراست میں نہیں لیا جا سکا۔
امریکی ریاست مشی گن کی مقامی نیوز ویب سائٹ ایم لائیو ڈاٹ کام نے ساگیناو پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ اتوار کی صبح فائرنگ کے ایک اور واقعے میں مشی گن کے شہر ساگینا میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
حکام نے بتایا کہ چٹانوگا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوئے۔
تحقیقی گروپ گن وائلنس آرکائیو کے مطابق رواں سال اب تک ریاست ہائے متحدہ میں بڑے پیمانے پر کم از کم 240 فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔
فلاڈیلفیا پولیس نے سنیچر کی رات پرہجوم ساؤتھ سٹریٹ میں فائرنگ کے تین واقعات کی اطلاع دی۔
دوسرے واقعے کے بارے میں پولیس کا خیال ہے کہ دو مردوں نے پہلے ایک دوسرے زدوکوب کیا اور پھر گولی چلائی۔ ان میں سے ایک شخص فائرنگ سے مارا گیا۔
ایک پولیس افسر نے ایک شخص کو بھیڑ میں فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا اور اس پر گولی چلا دی۔
فلاڈیلفیا کے پولیس کمشنر ڈینیئل آؤٹ لا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ ’پولیس کا خیال ہے کہ گولی چلانے والا شخص زخمی ہو گیا تھا لیکن اس کے باوجود وہ ہجوم میں سے فرار ہو گیا۔
ڈینیئل آؤٹ لا کا کہنا تھا کہ ’ہم نہ صرف گذشتہ رات بلکہ شہر میں مجموعی طور پر پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے دستیاب وسائل استعمال کر رہے ہیں۔‘
فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 22، 27 اور 34 سال جبکہ زخمیوں کی عمریں 17 سے 69 سال کے درمیان تھیں۔
گذشتہ ماہ کے اواخر میں امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 19 بچوں سمیت 20 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔
بفیلو کی سپر مارکیٹ میں 10 سیاہ فام افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ بدھ کو اوکلاہوما سٹی سے تقریباً 160 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع شہر تلسا کے ایک میڈیکل سینٹر میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔
فائرنگ کے حالیہ واقعات کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے قانون سازوں سے اسلحے کی روک تھام کے لیے سخت قوانین منظور کرنے کی اپیل کی تھی۔
صدر جو بائیڈن نے اپنی اپیل میں حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں پر پابندی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

غزہ میں بمباری، 44 فلسطینی شہید؛ خان یونس میں ہلال احمر کی عمارت پر حملہ، قحط سے اموات 175 تک پہنچ گئیں
- 5 hours ago

ایرانی صدر کی وفد کے ہمراہ ایوان صدر آمد، آصف زرداری نےپرتپاک استقبال کیا
- 6 hours ago

نوازشریف کے چچازاد بھائی میاں شاہد شفیع کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
- 8 hours ago

چیئرمین سینیٹ اور ایرانی صدر کی اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات، خطے کے امن و استحکام پر تبادلہ خیال
- 6 hours ago

اداکارہ رمیا کو آن لائن ریپ اور قتل کی دھمکیاں، دو افراد گرفتار
- 6 hours ago

شیخ حسینہ پر انسانیت سوز جرائم کا مقدمہ: زخمی مظاہرین کا پہلا گواہ عدالت میں پیش
- 6 hours ago

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کا دورۂ پاکستان ملتوی
- 6 hours ago
عمران خان کبھی ملک چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، علی امین گنڈاپور
- 6 hours ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچ گئی
- 5 hours ago

غذائی قلت کا شکار فلسطینیوں کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
- 7 hours ago

سڈنی ہاربر برج پر 90 ہزار افراد کا تاریخی مارچ: فلسطین سے یکجہتی، غزہ میں امن کا مطالبہ
- 5 hours ago

وفاقی وزیر ریلوے کا پنجاب کے تمام ریلوے اسٹیشنوں پر مفت وائی فائی کی فراہمی کا اعلان
- 8 hours ago