لندن : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی، ان کا کہنا ہے کہ تحریک کی ناکامی سے کئی ماہ سے جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔


غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس جانسن کو اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کے ارکان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا تھا۔
برطانوی وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی ۔ ووٹنگ کا عمل پاکستانی وقت کے مطابق رات تقریباً 10 بجے شروع ہوا جو 12 بجے تک جاری رہا ۔ عدم اعتماد پر ووٹنگ کا نتیجہ پاکستانی وقت کے مطابق رات ایک بجے سامنے آیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 211 کنزرویٹو ارکان نے وزیر اعظم کے حق میں اور 148 نے مخالفت میں ووٹ دیا ۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 180 ووٹ درکار تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اب ایک سال تک بورس جانسن کے خلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد پیش نہیں لائی جا سکے گی ۔
وزیراعظم کی کابینہ کی ٹیم میں شامل کئی وزرا نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ بورس جانسن کے علاوہ کابینہ کے ارکان سمیت اراکین پارلیمنٹ تحریک کو ناکام بنانے کیلئے دن بھر سرگرم رہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق 2019 میں وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھانے والے بورس جانسن پارٹی گیٹ اسکینڈل پر دباؤ کا شکار ہیں ۔ اے ایف پی کے مطابق پارٹی گیٹ سکینڈل کے بعد مشکلات میں پھنسے برطانوی وزیراعظم کئی مہینوں سے اقتدار پر اپنی گرفت کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ہیں ۔
وہ پہلے برطانوی وزیراعظم ہیں جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے ۔ برطانوی وزیراعظم اعتماد کا ووٹ اگر ہار جاتے تو انہیں وزیراعظم اور پارٹی کے سربراہ کے طور پر سبکدوش ہونا پڑتا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے 2018 میں تحریک عدم اعتماد سے بچ گئی تھیں لیکن ان کے اختیارات پہلے جیسے نہیں رہے جس کے بعد انہوں نے کچھ مہینوں کے اندر ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی ڈیبیو سیریز، تخلیقی سفر شروع
- 8 hours ago

صدر زرداری سے سیرین ایئر کے سی ای او کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا اعلان
- 8 hours ago

سعودی عرب میں پاکستانی افواج کی تعداد میں اضافہ ہوگا ،وزیر دفاع
- 6 hours ago
ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے 70 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی
- 8 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
- 6 hours ago

اٹک میں آٹا و گندم خیبر پختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- 4 hours ago

کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ، پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
- 3 hours ago

پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ سے تجاوز کر گئی
- an hour ago

پاکستان ٹیم کی بھارت سے قبل پریس کانفرنس منسوخ، وجوہات سامنے نہ آ سکیں
- 5 hours ago

جہاد کا اعلان صرف ریاست کا حق ہے، جذباتی افراد فوج میں شامل ہوں ، حافظ طاہر اشرفی
- 7 hours ago

ایشیا کپ : بنگلادیش کا سری لنکا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
- 6 hours ago

روس نے اسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی: یورپی دعویٰ
- 4 hours ago