جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

ہر سمارٹ ڈیوائس کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا فیصلہ

وقت آگیا ہے کہ ہم 11 ہزار ٹن وزنی الیکٹرانک کوڑے سے بھی ماحول کو بچائیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہر سمارٹ ڈیوائس کے لیے ایک ہی چارجر، یورپی یونین کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تمام یورپی ممالک ایک ہی چارجر استعمال کریں گے، یورپی یونین نے کے نئے قانون کے تحت سمارٹ فون اور ٹیبلٹ استعمال کرنے والے تمام صارفین ایک ہی قسم کے چارجر سے اپنی ڈیوائسزز کو چارج کر سکیں گے۔

یورپی رکن ملکوں میں چارجنگ کیلئے یو ایس بی ٹائپ سی چارجر استعمال کرنے کی پابندی ہو گی۔ جو 2024 کے آخر تک لازمی قرار دی دیا جائے گا۔ تاہم ایپل نے مجوزہ قانون کو ‘غیر ضروری‘ کہہ کر اس کی مخالفت کی ہے۔ لیکن رکن ممالک نے اس مسودہ قانون پر اتفاق کر لیا ہے۔
یورپی پارلیمان کی بلغاریہ سے تعلق رکھنے والے رکن کا کہنا ہے کہ نیا قانون یورپی صارفین کی زندگیوں کو آسان بنائےگا اور یہ ماحول کے لیے بھی بہتر ہو گا۔

انہو ں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم 11 ہزار ٹن وزنی الیکٹرانک کوڑے سے بھی ماحول کو بچائیں۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کے درمیان طے پانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معاہدہ ہے۔ اس سے قبل فون ساز کمپناں اپنے طور پر یوپی یونینکسی مشترکہ حل کی تلاش میں ناکام ہو چکی ہیں۔

 
 

پاکستان

سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی

یاد رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کی گزشتہ قانونی کاروائی بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی تھی ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

سپریم کورٹ کی جانب سے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت سرکاری ٹی وی پر نشر کی جائے گی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل ہوگی ۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کرے گا ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق عدالتی کاروائی براہ راست نشر کرنے کے لیے سرکاری ٹی وی کو انتظامات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے ۔

سپریم کورٹ کے مطابق پریکٹس اینڈ ہروسیجر ایکٹ کی سماعت 9:30 پر ہوگی ۔

یاد رہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کی گزشتہ قانونی کاروائی بھی سرکاری ٹی وی پر نشر کی گئی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،نگران وزیراعظم کا ٹویٹ

یہ مہم ہمارے بچوں کے صحت مند او ر محفوظ مستقبل کےلئے ہمارے عزم کا اظہار ہے

پر شائع ہوا

Baqar Gillani

کی طرف سے

ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،نگران وزیراعظم کا ٹویٹ

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا ہے،ہم سب مل کرپاکستان کو پولیو سے محفوظ بنائیں گے۔

پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی ملک گیرمہم کا آغاز کیا ہے۔

یہ مہم ہمارے بچوں کے صحت مند او ر محفوظ مستقبل کےلئے ہمارے عزم کا اظہار ہے، آئیں ہم سب مل کر پاکستان کوپولیو سے پاک کرنے کےلئے کام کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نواز شریف کی وطن واپسی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

نواز شریف 21 اکتوبر کو نجی ایئر لائن ای وائی 242 میں دن 2 بجے ابو ظہبی سے لاہور کےلئے روانہ ہوں گے

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

نواز شریف کی وطن واپسی کی تفصیلات سامنے آ گئیں

سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو دن 2 بجے ابو ظہبی سے لاہور کےلئے روانہ ہوں گے، ان کی فلائٹ 6 بج کر 25 منٹ پر لاہور کے ایئرپورٹ پر لیند کرے گی۔

نواز شریف 21 اکتوبر کو لندن سے ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کریں گے، اسی روز قائد ن لیگ ابو ظہبی سے لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، سابق وزیراعظم کی نجی پرواز ای وائی 243 کی ایڈوانس بکنگ کروا لی گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نجی پرواز ای وائی 243 علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر شام 6 بجکر 25 منٹ پر لینڈ کرے گی، میاں نواز شریف کی بکنگ نجی پرواز کی بزنس کلاس میں کروائی گئی ہے، وطن واپسی پر نواز شریف کے ہمراہ ان کا سٹاف اور ذاتی مشیران بھی ہوں گے۔

نواز شریف کے ہمراہ محمد وقار، ڈاکٹر عدنان، میاں ناصر جنجوعہ ہوں گے، سینیٹر عرفان صدیقی بھی سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے، ابو ظہبی سے اسی پرواز میں متعدد لیگی رہنماؤں اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے بھی سیٹیں بک کروالی ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll