Advertisement

قومی کپتان بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی 

دوبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی پلیئرز رینکنگ میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 8 2022، 7:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
قومی کپتان بابر اعظم کی آئی سی سی  ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی 

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)  نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، نئی ٹیسٹ  بلے بازوں کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنس  لابوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ چوتھے سے دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن دو درجے تنزلی کے ساتھ پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

باؤلرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے روی چندرن ایشون دوسری پوزیشن پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کائل جیمیسن دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں  اور بھارت کے جسپریت بمرا ایک درجے تنزلی کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے۔

پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن 2 درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ون ڈے باولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلی پوزیشن پر برقرارہے جبکہ ون ڈے آل راونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے ۔

ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے فارمیٹ میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے میں امام الحق کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ  شاہین آفریدی بھی چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بلے بازوں کی  رینکنگ میں محمد رضوان کی تیسری اور باولنگ میں شاہین آفریدی کی 10ویں پوزیشن ہے۔

Advertisement