اسلام آباد: اتحادی حکومت آئندہ مالی سال 23-2022 کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل بجٹ پیش کریں گے۔


قومی اسمبلی کا اہم اجلاس آج ہوگا ، حکومت آئندہ مالی سال کا ایجنڈا پیش کرے گی ۔ قومی اسمبلی اجلاس سپیکر کے زیرصدارت 4 بجے ہوگا ۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کے حجم کا تخمینہ تقریباً 10 ہزار ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وفاق کی مجموعی آمدن کا تخمینہ 9 ہزار 255 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
صوبوں کو 4 ہزار 200 ارب روپے منتقل کرنے کا تخمینہ جبکہ وفاق کی خالص آمدن کا تخمینہ 4 ہزار 700 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ خسارے کا تخمینہ 4 ہزار 800 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جاری اخراجات کا تخمینہ تقریباً 9 ہزار 500 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
نئے مالی سال کے بجٹ میں مقامی قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے لیے 3 ہزار 900 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اسی طرح غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے 500 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
پینشن کی ادائیگی کے لیے 550 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجٹ میں دفاع کے لیے ایک ہزار 523 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ گرانٹس کے لیے 580 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز جبکہ حکومتی امور چلانے کے لیے 527 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
سبسڈیز کی مد میں 580 ارب روپے رکھنے کرنے کی سفارش جبکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ کے لیے 800 ارب روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہائوس کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے ، پی ٹی آئی کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کیلئے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوں گی ۔ غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہائوس میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 15 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 11 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل
