کراچی : پاکستان کی معروف شخصیت ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کا سفرِ آخرت شروع ہوگیا ، تدفین آج نمازِ جمعہ کے بعد عبداللّٰہ شاہ غازی مزار کے احاطے میں کی جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ جامع مسجد عبداللّٰہ شاہ غازی میں ادا کی جائے گی ۔ ان کی تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی ۔
عامر لیاقت کی قبر ان کے والدین کی قبروں کے پہلو میں بنائی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ عامر لیاقت حسین کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ جمعہ دوپہر 2 بجے جامع مسجد عبداللّٰہ شاہ غازی کلفٹن پر ادا کی جائے گی اور وہیں مزار کے احاطے میں ان کی تدفین ہوگی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید بتایا کہ مرحوم کے دونوں وارثین احمد اور دعا عامر نے ان کا پوسٹ مارٹم کروانے سے منع کردیا ہے اور ان کی خواہش کے مطابق مرحوم کو عزت و احترام کے ساتھ ان کی آخری آرام گاہ تک لے جایا جائے گا۔
سیدہ بشریٰ نے کہا کہ آپ سب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے، اللّٰہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے، آمین۔
#AamirLiaquat pic.twitter.com/a7ZGA8uHLw
— Dr Bushra Iqbal?? (@DrBushraIqbal) June 9, 2022
واضح رہے کہ ممتاز ٹی وی اینکر، رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت گزشتہ روز قضائے الہٰی سے انتقال کرگئے تھے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ، ان کی رہائش کراچی کے علاقے خداد داد کالونی میں تھی۔
عامر لیاقت نے تین شادیاں کیں، ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ تھیں جن سے ان کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا احمد اور بیٹی دعا شامل ہیں تاہم 2020 میں بشریٰ نے عامر لیاقت سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 14 hours ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 10 hours ago

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 10 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 days ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- a day ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- a day ago
