اسلام آباد: آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ 2022-23 آج پیش کیا جائے گا، اس سلسلے میں پارلیمنٹ ہاؤس کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ اجلاس کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے ایوان کے باہر پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق غیر متعلقہ افراد کی پارلیمنٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی ہوگی ، اجلاس میں صرف وہی شخصیات شریک ہو سکیں گی، جنہیں اس سلسلے میں باقاعدہ مدعو کیا گیا ہے۔
اس سے قبل متحدہ حکومت کا اہم اجلاس آج دوپہر 2 بجے کمیٹی روم نمبر 2 میں ہوگا ، جس کی صدارت وزیراعظم شہبازشریف کریں گے اور بجٹ سے متعلق اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس میں حکومتی اتحادیوں کے ارکان قومی اسمبلی شریک ہوں گے جنہیں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل بریفنگ دیں گے ۔
وفاقی حکومت نے بجٹ اجلاس سے متعلق حکمت عملی طے کرلی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل فنانس بل 2022 بھی ایوان کے سامنے رکھیں گے۔ بجٹ دستاویزات سہ پہر 3 بجے تک پارلیمنٹ ہاؤس پہنچا دی جائیں گی۔

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 12 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- ایک دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- ایک دن قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک دن قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 8 گھنٹے قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- ایک دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل
