ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج 14 جون سے جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہو رہا ہے


اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے بڑے پیمانے پر سفارتی کوششیں شروع کر دی ہیں، جرمنی، امریکہ سمیت دیگر اہم ممالک نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر پاکستان کی طرف سے کی جانے والی اہم پیشرفت پر تعاون کے حوالے سے جزوی آمادگی ظاہر کی ہے، جس کے باعث پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے روشن امکانات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم میاں شہباز شریف، پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر مملکت برائے خارجہ حناء ربانی کھر کے حالیہ دوروں میں فیٹف کے حوالے سے اہم گفتگو ہوئی ہے جس میں اہم ممالک کی جانب پاکستان کیلئے نرم رویے کا اظہار کیا گیا ہے، فیٹف ایکشن پلان کے تقریباً تمام نکات پر عملدرآمد ہوچکا ہے صرف سزاؤں کے حوالے سے عملدرآمد ہونا باقی ہے اور اس حوالے سے پاکستان پراسیکیوشن اور تمام متعلقہ قانونی ترامیم کرچکا ہے۔
پاکستان کا موقف ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غیر جانبدار و آزادانہ اور صاف و شفاف عدالتی نظام موجود ہے اور مروجہ قانونی طریقے کے مطابق ہی منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کے کیسوں میں سزائیں ہوسکتی ہیں البتہ اس معاملے میں پراسیکیوشن کے نظام میں پائی جانے والی خامیاں دور کی گئی ہیں جبکہ ڈی این ایف بی پیز کے حوالے سے بھی قائم کردہ ڈائریکٹریٹ آپریشنل ہوچکا ہے۔
ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس آج 14 جون سے جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہو رہا ہے جو 17 جون تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات روشن ہیں کیونکہ پاکستان نے 34 میں سے 32 نکات پر عملدر آمد کرلیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 2018 کے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 نکات پر جبکہ 2021 کے ایکشن پلان کے تحت سات میں سے چھ نکات پر عملدرآمد کیا ہے۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کریں گی جس کے لیے وزارت خارجہ نے حکمت عملی طے کر لی ہے۔
اجلاس میں پاکستان سے متعلق امور پندرہ سے سولہ جون کو زیر غور آئیں گے اور توقع ہے کہ پاکستان کا نام گرے سے نکل آئے گا تاہم حتمی صورتحال رواں ہفتے واضح ہوجائے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کہیں مزید کچھ پیشرفت کی ضرورت ہوئی تو مزید کچھ عرصے کیلئے نام گرے لسٹ میں رہ سکتا ہے تاہم موثر سفارتی کوششوں کے باعث اس بار پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلنے کے زیادہ امکانات ہیں۔
بعد ازاں برلن میں شروع ہونے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکوس پیلائر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن منی لانڈرنگ کے خلاف جاری جنگ میں گیم چینجر کا کردار ادا کر سکتی ہے، منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ سے متعلق درپیش مسائل کا جائزہ لینے کیلئے سو سے زائد فنانشل کرائم، ڈیٹا پروٹیکشن اور ٹیکنالوجی ماہرین کا اہم اجلاس برلن میں جاری ہے۔
صدر ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ آٹومیشن، بلاک چین ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل اینٹلی جننس اور بڑے پیمانے پر موجود ڈیٹا سمیت دیگر جدید ٹیکنالوجی کے وسائل ٹیررازم فنانسنگ و منی لانڈرنگ کا سراغ لگانے اس کی روک تھام اور منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے ؎میں ہم کردارادا کریں گے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 6 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 9 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 7 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago








