این اے 240 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کے لیے امیدوار نہیں کھڑا کیا گیا
حلقےاین اے240کی کل آبادی 8لاکھ 53ہزار9 سو73ہے۔علاقے میں رجسٹرڈووٹوں کی تعداد5لاکھ 29ہزار8سو55ہے۔


کراچی کے علاقے لانڈھی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
حلقہ این اے 240 کی خالی نشست پر پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوئِی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔
حلقےاین اے240کی کل آبادی 8لاکھ 53ہزار9 سو73ہے۔علاقے میں رجسٹرڈووٹوں کی تعداد5لاکھ 29ہزار8سو55ہے۔
حلقے میں کل 309 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 206 اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 103پولنگ اسٹیشن حساس قراردیےگئےہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کے ابوبکر، مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین فیصل، پاک سرزمین پارٹی کے شبیر قائم خانی، پیپلز پارٹی کے ناصر لودھی اور تحریک لبیک کے کاشف قادری سمیت 25 امیدوار میدان میں ہیں۔
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی جانب سے الیکشن کے لیے امیدوار نہیں کھڑا کیا گیا۔حلقہ این اے 240 کی یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 6 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل



