سئیول : کورونا کی وبا سے نبردآزما شمالی کوریا نے ایک اور آنتوں کی وبا کے پھیلنے کی اطلاع دی ہے جس کی تاحال تشخیص نہیں ہو سکی ہے ۔


عالمی وبا کورونا وائرس کےعلاوہ شمالی کوریا میں ایک اور متعدی بیماری رپورٹ ہو ئی ہے ۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے بدھ کے روز مغربی بندرگاہی شہر ہیجو میں آنتوں کی شدید وبا میں مبتلا مریضوں کیلئے دوائیں بھیجوائیں ۔
مریضوں کی تعداد اور اس بیماری کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے صدر نے اُن تمام مشتبہ مریضوں کو قرنطینہ میں رکھ ک، وبائی امراض کے معائنے اور ٹیسٹوں کے ذریعے کیسز کی تصدیق کر کے اس وبا کے پھیلاؤ کو جلد از جلد روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا میں آج مزید 26,010 افراد میں بخار کی علامات رپورٹ ہوئی ہیں ، اپریل کے آخر سے ملک بھر میں بخار میں مبتلا مریضوں کی کل تعداد 4.56 ملین کے قریب ریکارڈ کی گئی۔ اس وباء سے اموات کی تعداد 73 ہوگئی ہے۔
شمالی کوریا کا شہر پیانگ یانگ روزانہ بخار کے مریضوں کی تعداد کی رپورٹ جاری کرتا ہے جن میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہو سکی جس کی بظاہر وجہ ٹیسٹنگ کٹس کے عدم دستیابی ہے۔
گوچن یونیورسٹی گل میڈیکل سنٹر کے متعدی امراض کے ماہر ایوم جونگ سک نے کہا کہ اگرچہ فصلوں کے ذریعے غیر متعینہ بیماری کے پھیلنے کے امکانات بہت کم دکھائی دیتے ہیں ، لیکن جراثیم کش پانی کی فراہمی اس میں فائدہ مند ہوگی ۔

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 گھنٹے قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 4 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 6 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 6 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- ایک دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 6 گھنٹے قبل





