کراچی: این اے 240 کا ضمنی الیکشن متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے جیت لیا
کراچی کے علاقے کورنگی میں این اے 240 کی نشست پر گزشتہ روز ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی جس میں غیر سرکاری و حتمی نتائج کے مطابق ضمنی الیکشن متحدہ قومی موومنٹ کے محمد ابوبکر نے جیت لیا۔

اس ضمنی انتخاب میں 25 امیدوار میدان میں تھے جبکہ یہ نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔
پولنگ کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔
غیر حتمی نتیجہ
این اے 240 کورنگی کراچی 2 کے ضمنی الیکشن کے 309 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج آچکے ہیں جس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے محمد ابوکر10683 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں جبکہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے شہزادہ شہباز ز10618 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے رفیع الدین نے8349 اور پیپلز پارٹی کے ناصر رحیم کو 5240 ووٹ ملے جبکہ پاک سر زمین پارٹی کے شبیر قائم خانی نے 4782 ووٹ لیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ کا ٹرن اور 8.32 فیصد رہا، کل ووٹرزکی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار 855 ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز احمد چوہان کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹینشن نمبر 51 کا نتیجہ روکا نہیں، اس کا ا نتیجہ ابھی جاری کریں گے.
واضح رہے کہ اس سے قبل کہاجارہا تھا کہ این اے 240 کے حتمی نتیجے کا اعلان آج نہیں کیا جائے گا کیوں کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 کے نتائج کشیدگی کی وجہ سے روک لیے گئے ہیں، پولنگ اسٹیشن 51 میں ہنگامہ آرائی کے باعث الیکشن کمشنر سندھ نے نتائج روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 6 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- a day ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 11 hours ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- a day ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 6 hours ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 5 hours ago





