Advertisement
تجارت

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 212 روپے کا ہوگیا

کراچی:اوپن مارکیٹ میں اڑھائی روپے اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر 212 روپے کا ہوگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 18th 2022, 1:05 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 212 روپے کا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

رواں ماہ کے پہلے 17 دنوں میں ہی ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، آج انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 208 روپے 75 پیسے ہے۔

انٹر بینک میں آج کے کاروباری دن میں ڈالر کی قدر میں 1 روپیہ 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 208 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔

رواں ہفتے کے اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مجموعی طور پر 6 روپے 40 پیسے بڑھی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں اڑھائی روپے اضافے کے بعد 1 امریکی ڈالر 212 روپے کا ہوگیا ہے۔

Advertisement