بھارت میں متنازع حکومتی پالیسی کے خلاف ریاست بہار، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔


نئی دہلی: بھارت میں فوجی بھرتیوں سے متعلق نئے متنازع نظام کے خلاف احتجاج کے باعث کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت میں فوجی بھرتیوں سے متعلق نئے متنازع نظام کے خلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا جس کے باعث بھارت میں سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی بلاک کر دی گئیں۔
حکام نے فوجی بھرتیوں کے نئے اور متنازع حکومتی منصوبے کے خلاف احتجاج اور پرتشدد مظاہروں کو روکنے میں ناکامی پر عوامی اجتماعات روکنے کے لیے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کی۔
مقامی پولیس کے مطابق مشرقی ریاست کے 38 میں سے 15 اضلاع میں سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی بلاک کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے 250 افراد کو ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار بھی کر لیا۔
دوسری جانب مظاہرین کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں کے خلاف پولیس ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں متنازع حکومتی پالیسی کے خلاف ریاست بہار، تلنگانہ، اتر پردیش اور مغربی بنگال میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
مختصر مدت کے لیے فوج میں بھرتی کرنے کی مودی حکومت کی متنازع پالیسی کو ملک بھر میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔
بھارت میں پرتشدد واقعات کی حالیہ لہر میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ علاوہ ازیں مشعل افراد نے بوگیوں کو آگ لگانے کے علاوہ کئی ریلوے املاک جلا دی ہیں۔

26 نومبر احتجاج کیس: پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل
آئی سی سی رینکنگ جاری ،روسٹن چیز آل راؤنڈرز سمیت کئی کھلاڑی سر فہرست
- 10 گھنٹے قبل

بنوں: ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 اہلکار زخمی
- 9 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر نے سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

اقتصادی کمیٹی کا سولر پالیسی پر اظہارِ تشویش: پاور سیکٹر میں تضادات اور مہنگی بجلی پر سخت سوالات
- 5 گھنٹے قبل

جے یو آئی، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور اے این پی کا خیبرپختونخوا حکومت کی اے پی سی کا بائیکاٹ
- 6 گھنٹے قبل

امریکا کا غیر ملکیوں پر 250 ڈالر اضافی ویزا فیس عائد
- 3 گھنٹے قبل

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، مولانا فضل الرحمان
- 6 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم و سلیمان کی امریکی نمائندہ رچرڈ گرینل سے ملاقات
- 10 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ
- 10 گھنٹے قبل

ڈیگاری کیس : عدالت نے ملزم سردار شیر باز ستکزئی کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا
- 9 گھنٹے قبل