بجلی کی بچت کے لیے پنجاب حکومت بھی سندھ حکومت کے تقش قدم پر چل پڑی ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں مارکیٹوں کی رات 9 بجے بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں یہ بندش دو ماہ تک قائم رہے گی۔ اگست کے بعد مزید فیصلے کیے جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے ریسٹورنٹس کو 11 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ شادی ہال 10 بجے بند کردیے جائیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ریسٹورنٹس ویک اینڈ یعنی ہفتہ کو رات دیر گئے تک کھلے رہیں گے۔ دوسری جانب لاہور کی 63 مارکیٹس کی فہرست وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی ہے۔ جہاں پر ایک اندازے کے مطابق رات کے اوقات میں 361 میگا واٹ بجلی استعمال ہورہی ہے۔
لیسکو ذرائع کے مطابق پیک آورز میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کی بات چل رہی ہے، وفاق کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں کمرشل فیڈرز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں رات 9 بجے کے بعد مجموعی طور پر 63 مارکیٹس کو بند کیا جائے گا۔
بند ہونے والی مارکیٹس میں ماڈل ٹاؤن لنک روڈ، میٹرو کیش اینڈ کیری، صدیق ٹریڈ سنٹر، سٹی ٹاور گلبرگ ،کلمہ ٹاور گلبرگ،،پیس مال گلبرگ اور پارک لین بند ہو گی جبکہ فورٹریس سٹیڈیم، لبرٹی مارکیٹ، حفیظ سنٹر، گلشن راوی، انار کلی بھی فہرست میں شامل ہیں۔
ایم ایم عالم روڈ، جوہر ٹاؤن، شادمان، کریم مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹس میں بجلی بند ہو گی۔

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 14 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 14 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 8 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 14 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 10 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 14 گھنٹے قبل

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 14 گھنٹے قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 13 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 15 گھنٹے قبل

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 15 گھنٹے قبل

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 14 گھنٹے قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 8 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)


