مہنگائی کا طوفان آگیا ہے،میاں صاحب این آر او 2 لے کر لڈیاں ڈال رہے ہیں:فرخ حبیب
اسلام آباد:سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے مریم نواز کے ٹوئیٹ پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے اور میاں صاحب این آر او 2لے کر لڈیاں ڈال رہے ہیں۔


تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز کے ٹوئیٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فسادی رانی جھوٹی ہے اور ہمیشہ جھوٹی رہے گی۔
انہوں نے مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ وہ کہتی تھیں ایک روپیہ قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو میاں صاحب کے دل میں تکلیف ہوتی ہے، یہاں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے اور میاں صاحب این آر او 2 لے کر لڈیاں ڈال رہے ہیں۔
سابق وزیر مملک فرخ حبیب نے مزید کہا کہ تم لوگوں نے اپنے اقتدار کی خاطر عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔
فسادی رانی جھوٹی ہے اور ہمیشہ جھوٹی رہے گی
— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) June 18, 2022
کہتی تھی ایک روپیہ قیمت میں اضافہ ہوتا میاں صاحب کے دل میں تکلیف ہوتی ہے یہاں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے اور میاں صاحب NRO 2 لے کر لڈیاں ڈال رہے ہے۔
تم لوگوں نے اپنے اقتدار کی خاطر عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔ شرم کرو https://t.co/rKGVIAGHiX
واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ آج ہمیں جن پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا ہے وہ فتنہ خان کے پیدا کردہ ہیں، مہنگائی کے خلاف احتجاج کی کال دراصل ان کے اپنے خلاف احتجاج ہے۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 13 گھنٹے قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 14 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- ایک دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 12 گھنٹے قبل








