اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صوبے کے ایک دیہات کی جماعت بن چکی ہے، اس بار سندھ میں تحریک انصاف کی حکومت بناؤں گا۔


تفصیلات کے مطابق سینیئر اینکر پرسن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت میں آیا تو پہلے دن سے انہیں کہا کہ این آر او نہیں دوں گا، پرویز مشرف نے ان لوگوں کو این آر او اپنی کرسی بچانےکے لیےدیا۔
ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوتےہیں، ان کے علاوہ کسی اور جنرل کو نہیں جانتا تھا، آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے نوازشریف اور زرداری پریشان ہوتےہیں،یہ لوگ کرپشن کرتےہیں اور چاہتے ہیں کوئی آرمی چیف ان کے ساتھ کھڑا رہے، یہ پاک فوج کو بھی پولیس بنایاجائے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لیے یہ لوگ ادارے تباہ کر تے ہیں، ایف اے ٹی ایف پر قانون سازی سے پہلے ان لوگوں نے این آر او کا مطالبہ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ مجھے نکالنے کے بعد جب عوام باہر نکلے تو ان لوگوں نے میرے خلاف پلان بی بنایا،خفیہ کمرے میں ہونے والے اجلاس سےمتعلق ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے،ویڈیو میں سب بتایا ہے کہ سازش میں کون کون ملوث ہیں، ویڈیو محفوظ جگہ پر ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے خاندانی سیاست کی ہے، زرداری نے بلاول اور نوازشریف نے مریم نواز کو سیاست کیلئے تیارکیا ہے، ان کی وجہ سے پاکستان میں جمہوری عمل نہیں چل سکا، یہ خوف کی سیاست کرتے ہیں، مخالفین پر جھوٹے مقدمے کرتے ہیں، اپنے خلاف نکلنے والوں کو دھمکاتے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 5 hours ago

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ علامہ راجہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری
- 6 hours ago

پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور صوبائی حکومت کی نالائقی کی وجہ سے خیبرپختونخوا جل رہا ہے،طلال چوہدری
- 6 hours ago

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 5 hours ago

وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کے لیے ڈیووس روانہ
- 6 hours ago

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 5 hours ago

لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی تحقیق کے شعبے میں پہلی وومن یونیورسٹی بن گئی
- 6 hours ago

سونا مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں روپے مہنگا، فی تو لہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 hours ago

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- an hour ago

معروف مذہبی شخصیت حضرت مولانا قاری مفتاح اللہ انتقال کر گئے
- 6 hours ago

افغانستان سے دہشت گردوں کو لا کر بسانے کا فیصلہ فاش غلطی تھی،دہشت گردی بڑھنے کی وجہ یہی ہے،وزیراعظم
- 5 hours ago
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 4 hours ago







.webp&w=3840&q=75)

