آشیانہ ، رمضان شوگر ملز ریفرنس: وزیر اعظم کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور
لاہور :رمضان شوگر ملزاور آشیانہ اقبال ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی، احتساب عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔


تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہبازشریف کو بڑا ریلیف دے دیا ، عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس من مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی ، شہباز شریف نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی، ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر وکیل نے دلائل کے مکمل کئے۔
شہباز شریف کے وکیل نے استدعا کی کہ شہباز شریف کے نمائندے محمد نواز کو انکی جانب سے حاضری کے لیے مقرر کیا جائے ،شہباز شریف وزیراعظم پاکستان ہیں انہوں نے کبھی ضمانت کا غلط استعمال نہیں کیا۔
شہباز شریف نے معزز عدالت کے روبرو اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ بلاجواز حاضری معافی کی درخواست دائر نہیں کی ، قومی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں ، حاضری معافی کی درخواست مسترد ہوگی تو پھر بھی پیش ہوں گا، میرے ترقیاتی کاموں کے حقائق آپکے سامنے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فاضل جج کو ترقیاتی کاموں پر مبنی کتابچہ دے دیا ، ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 15کروڑ روپے سے نالا تعمیر کرانےکا الزام ہے، ایسےکروڑوں روپےکے نالے میں نے پورے پنجاب میں بنوائے ، مجھے 15 یا 18 کروڑ کی کرپشن کرنی ہوتی تو یہ کام نہ کرتا۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ گنے کے ایتھنول پر میں نے ٹیکس لگایا ، شوگر ملز مالکان نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ، میرے بیٹے کی شوگر مل بھی ہے جہاں ایتھنول پر ٹیکس عائد کیا، میرے بیٹے کی شوگر مل کو ڈھائی ارب روپےکا نقصان پہنچا۔
اس موقع پر نیب پراسکیوٹر نے شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو مستقل حاضری معافی دینے کی ٹھوس وجوہات نہیں ہیں ۔
عدالت نے شہباز شریف کو کمرہ عدالت سے جانے کی اجازت دے دی جس کے بعد وہ عدالت سے روانہ ہوگئے، بعد ازاں احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرنےکا فیصلہ سنادیا۔

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 5 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 3 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 7 hours ago

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 7 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 4 hours ago

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 2 hours ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 3 hours ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 5 hours ago

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 7 hours ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 hours ago

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 6 hours ago