پناہ گزینوں کاعالمی دن آج منایاجارہاہے جس کامقصدتنازعات اورکشیدگی کے خطرات کے پیش نظر اپناوطن چھوڑنے پرمجبور ہونے والوں کے عزم ،طاقت اورحوصلے کو خراج تحسین پیش کرناہے۔


دنیا بھر میں اس دن کو منانے کاایک مقصدپناہ گزینوں کے بارے میں احساس اورآگہی پیدا کرنابھی ہے تاکہ اپنی زندگیوں کی بحالی کے لئے ان کے بلندحوصلے کواجاگرکیاجائے۔
رواں برس اس دن کاموضوع ہے '' پناہ کا حصول ایک انسانی حق ہے وہ جہاں سے بھی آئے ہوں، جبری طورپرگھرچھوڑ کر آنے والے لوگوں کوخوش آمدیدکہاجائے''۔
پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق پاکستان بدستورپناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں سے ایک ہے جو اپنے ملکوں سے نقل مکانی کرنے والے چودہ لاکھ افرادکوتحفظ فراہم کررہاہے۔
ان میں زیادہ ترافغان پناہ گزین ہیں جن کے پاس رجسٹریشن کاثبوت موجود ہے ان کے علاوہ ایک چھوٹی تعداددیگرممالک کے پناہ گزینوں اورپناہ طلب کرنے والوں کی ہے جن میں میانمار، یمن،صومالیہ اور شام شامل ہیں۔
پاکستان چاردہائیوں سے زیادہ عرصے سے پناہ گزینوں کی قابل تعریف میزبانی کررہاہے۔

اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں مزید 50 سے زائد فلسطینی شہید
- 4 hours ago

پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی
- 2 hours ago

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- an hour ago

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 13 minutes ago

پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرار ، سیکڑوں دیہات پانی میں ڈوب گئے
- 4 hours ago

گڈو بیراج اور سکھر بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ،سینکڑوں بستیاں زیر آب
- 4 hours ago

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا، سب سے بڑے حریف آج ایک بار پھر آمنے سامنے
- 4 hours ago

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 2 hours ago

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 33 minutes ago
نیگلیریا وائرس کا قہر جاری، کراچی میں ایک اور نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
- 15 hours ago

گلگت، اسکردو، استور اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 hours ago

یو اے ای میں قومی دن کی مناسبت سے 2 روزہ تعطیلات کا اعلان
- 3 hours ago