جی این این سوشل

کھیل

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم  ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی 

لاہور: انگلینڈ کرکٹ ٹیم ستمبر  کے دوسرے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

 انگلینڈ کرکٹ ٹیم  ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع  کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  اور انگلش بورڈ کے درمیان میچز پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے شیڈول پر بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی ہے اور سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے ورکنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔ ورکنگ کمیٹی میں انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پندرہ ستمبر سے دو اکتوبر تک کھیلی جائے گی ، انگلینڈ کی ٹیم  7 ٹی 20 میچز کھیلے گی۔  سیریز کے لیے میچز لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں کروانے پر غورکیا جارہا ہے ۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 17سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی ،  انگلینڈ کا 2005 کے بعد یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔  
 

کھیل

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل کو ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نائب کپتان اور بیٹنگ لائن کے اہم ستون محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزریو کھلاڑی حسیب اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں۔ آج پہلا ٹریننگ سیشن ہو گا۔ 25 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ 

یاد رہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوگٸے تھے، میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے بھی باہر نکال دیا۔ محمد رضوان باقی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی جگہ عثمان خان نے وکٹ کیپنگ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت انتہائی تشویشناک ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی محترمہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت بے حد تشویشناک اور نہایت سنجیدگی کی متقاضی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف  نے کہا کہ بنی گالہ میں رات گئے ایمبولینس کی آمد کے حوالے سے بھی تمام تر تفصیلات کو مخفی رکھا گیا، ہمیں اس حوالے سے اطلاع تک نہ دی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تمام تر کوششوں کے باوجود معلومات کی فراہمی سےگریز کرکے بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے ہماری تشویش میں اضافہ کیا گیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے حکامِ بالا کو متنبّہ کرتے ہوئے کہا کہ  بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کی ذمہ آپ پر عائد ہوتی ہے جسےسرانجام دینےمیں آپ اب تک مکمل طور پر ناکام ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز، بنی گالہ میں طبی معائنہ

ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کی طبیعت ناساز، بنی گالہ میں طبی معائنہ

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اچانک تیزابیت اور سینے میں تکلیف کی شکایت ہوئی جس کے بعد پمز کی لیڈی ڈاکٹروں نے بنی گالہ میں ان کا طبی معائنہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم نے کھانے پینے اور لائف اسٹائل میں تبدیلیاں تجویز کیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll