جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور

شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، 7 نکاتی ایجنڈے پر غور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج بروز منگل کو طلب کر رکھا تھا۔ جس میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی کابینہ کو ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ کے تحت اپیل پر بھی وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی اور بین الاقوامی سکوک بانڈز کے اجرا کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل تھی۔

وفاقی کابینہ کو مختلف امور پر ویزہ پالیسی میں تبدیلی سے متعلق آگاہی دی گئی اور کورونا سے بچاؤ کے انجیکشن ریمیڈیسور کی قیمت میں کمی بھی ایجنڈے کا حصہ تھی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان ایئرپورٹس پر انسداد منی لانڈرنگ پولنگ اسٹیشنز بنانے کی منظوری ہونی تھی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

 
 

کھیل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ

راولپنڈی : پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث  سے منسوخ کردیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے جس کا پہلا میچ آج راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جانا تھا ، میچ میں ٹاس ہونے کے باوجود نامہربان موسم کی بے وقت مداخلت کی وجہ سے ایک بال کا کھیل بھی نہیں ہوسکا۔

امپائرز نے کئی بار گراؤنڈ کی انسپکشن کے بعد میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 20 اپریل کو پنڈی میں ہی  کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ابتدائی 3 میچز ہوں گے جب کہ باقی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے ایران پر بڑی پابندی عائد کردی

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے ایران پر  بڑی پابندی عائد  کردی

امریکا اور برطانیہ نے ایران کو ڈرون طیارے بنانے کے لئے انجن فراہم کرنے والی دو کمپنیوں، فوجی سامان فراہم کرنے والی چھ کمپنیوں اور کئی افراد  پر نئی پابندیاں لگا دیں۔ 

امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بتایا کہ امریکا نے ایران کی سولہ شخصیات اوردو کمپنیوں پر پابندیاں لگائی گئیں ہیں ۔ ان کمپنیوں نے ایران کے لئے ڈرون طیاروں کے انجن بنائے تھے۔
اسی دوران برطانیہ نے بھی سات ایرانیوں  اور چھ کمپینوں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔ لندن میں برطانوی حکام نے بتایا ہے کہ جن افراد پر پابندیاں لگائی گئیں ان کا تعلق  ملڑی سامان بنانے والی صنعتوں سے ہے۔

امریکہ اور برطانیہ کی جانب سے ایران  سے تعلق رکھنے والے افراد اور کمپنیوں پر حالیہ پابندیاں ایران کے اسرائیل پر درجنوں ڈرون اور سینکڑوں میزائلوں کے ساتھ حملوں کے بعد ان ممالک کی جانب سے سامنے آنی والی پہلی پابندیاں ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll