گوگل پر اپنا نام تلاش کرنے سے گریز کریں، کیونکہ آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات گوگل کے ڈیٹا بیس میں ظاہر ہوں گی، جو آپ کے لیے زیادہ خوشگوار نہیں ہوسکتی ہیں۔


انٹرنیٹ آج کے دور میں اتنا مقبول ہو گیا ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی بات چاہے وہ کسی بھی فیلڈ سے ہو وہ آرام سے فری میں سیکھی جا سکتی ہے۔
بلاشبہ ہم سب لوگ ہی گوگل استعمال کرتے ہیں۔اور اس وقت گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن بن چکا ہے جہاں شاید ہی کوئی ایسی چیز یا مواد ہو جو سرچ کرنے کے بعد سامنے نہ آئے۔ لیکن بعض اوقات ہم نہ چاہتے ہوئے ایسا مواد سرچ کر لیتے ہیں جو نادانستہ طور پر ہمارے لیے بے حد نقصان کا سبب بنتا ہے ۔
ویسےکوئی ایک نہیں بلکہ بہت ساری چیزیں ایسی ہیں جن کی تلاش سے ہمیں اجتناب کرنا چاہیے، لیکن یہاں ہم ٹاپ پانچ چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن سے جس حد تک ہوسکے بچنا چاہیے ۔
بیماری کی علامات: اگر آپ خود کو بیمارمحسوس کر رہے ہیں تو علامات کو بالکل گوگل نہ کریں اگر کر بھی لی ہیں تو ان پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں، گوگل بہت دفعہ ایسا ہوچکا ہے کہ آپ کی بیماری کی نوعیت کو ٹھیک سے نہیں سمجھ پائے گا ، اور جب آپ کی تشخیص غلط ہوگی تو آپ دوا کا غلط استعمال بھی کریں گے اور ہر حال میں یہ فائدہ مند نہیں ہے۔اور بعض اوقات جان لیوا بھی ہو سکتا ہے، لہذا اگر آپ بیمار ہیں تو گوگل سے رہنمائی کے بعد کسی ڈاکٹر سے ضرور کنسلٹ کرلیں
کینسر: فرض کریں کہ آپ کو ہلکا بخار، کھانسی یا جسم پر کچھ دانے ہیں، آپ کو سمجھ نہیں آتی کہ اس کی وجہ کیا ہے اور آپ علامات کے لیے گوگل سرچ کرتے ہیں۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ گوگل ان علامات کو کینسر سے یکدم جوڑ کر آپ کو پریشان کردے گا
خطرناک جانوروں کی معلومات: بلاشبہ دنیا بھر میں بہت سے خطرناک اور نایاب جانور پائے جاتے ہیں جن میں سے کچھ آپ کے علاقے میں بھی موجود ہوں گے۔ ان جانوروں کے بارے میں جاننے کے لیے گوگل پر بھروسہ نہ کریں، کیونکہ ان کا خوف آپ کو اپنے ملک میں سفر کرنے سے خوفزدہ کر دے گا اور آپ کی زندگی کے حوالے سےمعمول کی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔
آپ کا نام: گوگل پر اپنا نام تلاش کرنے سے گریز کریں، کیونکہ آپ کی پرانی تصاویر اور معلومات گوگل کے ڈیٹا بیس میں ظاہر ہوں گی، جو آپ کے لیے زیادہ خوشگوار نہیں ہوسکتی ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 11 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 14 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 13 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 11 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago






