اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ نیب ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں نیب ترامیم کے ذریعے این آر او کی حکومتی کوششیں پر بحث کی گئی۔
عمران خان نے نیب قوانین میں ترامیم پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جانتا تھا یہ اقتدار میں آکر اپنے آپ کو بچائیں گے، ریفارمز کے نام پر اپنے کیس بند کرنے کی کوشش کی گئی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ خرم دستگیر کا بیان ثبوت ہے یہ این آر او لینے کیلئے حکومت میں آئے ، مہنگائی اور عوامی مسائل امپورٹڈ حکومت کی ترجیح نہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں خواجہ آصف کا صدر مملکت سے متعلق بیان کا بھی جائزہ لیا گیا ، ان کے بیان کو شرمناک اور حلف سے انحراف قرار دیا گیا۔
چئیرمین تحریک انصاف کاکہنا تھا کہ این آر او نے ملک کو معاشی اور اخلاقی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، نیب ترامیم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہر آئینی اور قانونی فورم سے رجوع کیا جائیگا۔

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- ایک دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- ایک دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 دن قبل





