جی این این سوشل

پاکستان

معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم 

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معاشی طور پر پسماندہ طبقے کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے : وزیراعظم 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  سے وزیرِ برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ و سر براہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے ملاقات کی ،   ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔

 شازیہ مری نے وزیرِ اعظم کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔  

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ آئندہ مالی سال میں آٹے، چینی، گھی/خوردنی تیل، دالوں اور چاول پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی ، تمام متعلقہ وزارتیں یہ یقینی بنائیں گی کہ سبسڈی مستحق و پسماندہ افراد تک پہنچے۔

وزیرِ اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ کو وزارتِ خزانہ اور وزارت صنعت و پیداوار سے تعاون کے بعد جامع حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایات بھی کیں۔ 

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کر نے منظوری دے دی

 وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف نے 7 لاکھ طلبہ کو عینک اور ہیرنگ ایڈ فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں طلبہ کی سکریننگ کرکے نظر اور قوت سماعت چیک کی جائے گی۔ کمزور قوتِ بصارت اور قوتِ سماعت والے طلبہ کو چشمے اور ہیرنگ ایڈ دی جائیں گی۔پنجاب کے سرکاری اور نجی سکولوں میں سکریننگ کا عمل جلد شروع کیاجائے گا، معروف ادارہ اے ٹی اسکیل 500 ملین کی مالی معاونت کرے گا۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی اسکیل کے وفد نے  ملاقات کی۔ملاقات کے دوران سکولوں میں انٹرنیٹ سروسز اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکولوں کے بچوں میں غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات پر غوربھی کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں آٹزیم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری سکول لاہور میں قائم کیاجائے گا۔ عوام کی خدمت کے لیے روایتی طریقے سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں نئی سوچ سے ہی مثبت تبدیلی ممکن ہے۔ عالمی معیار کے مطابق تعلیم حاصل کرنا، ہر بچہ کا حق ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے نجی اشتراک سے پیکٹ ملک پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔ لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ نیو ٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا اور  متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک کار کی ضرورت پر زوردیا۔ علاوہ ازیں سکولوں کے اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

اے ٹی سکیل کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعلیٰ مریم نوازشریف کا عوامی خدمت کا ویژن قابلِ تعریف ہے۔  

اس ملاقات کے دوران سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے نوشین عدنان اور دیگر بھی موجود تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی، تحریری فیصلہ جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ گاڑیوں اور پارک لین ریفرنسز:صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا

احتساب عدالت اسلام آباد میں پارک لین اور توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ مل گیا۔

 عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کارروائی روک دی۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے صدر مملکت آصف زرداری کی نیب کیسز میں صدارتی استثنیٰ کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری صدر مملکت ہیں، ان کے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی۔آصف علی زرداری کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت درخواست دائر کی گئی، درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری جب تک صدر مملکت ہیں کیسز کی کرمنل کارروائی جاری نہیں رہ سکتی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے ان درخواستوں پر کوئی بھی اعتراض نہیں کیا گیا اور نہ ہی مخالفت کی گئی، آئین کے آرٹیکل 248 (2) کے تحت صدر مملکت آصف علی زرداری کے خلاف کوئی کیس نہیں ہوسکتا اور نہ  کوئی کارروائی جاری رہ سکتی ہے۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل کرنے کی درخواستیں منظورلیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

سعودی ٹی وی چینلز انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے کئی دہائیوں پر محیط تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا کوئی بھی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے۔ اس طرح یہ ایک روایت رہی ہے اور یہ روایت جاری رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان رابطہ تاریخی موقع تھا، یہ رابطے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے ہیں، ہم نے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں مشترکہ کام کرسکتے ہیں، اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کیلئے ایک واضح راستہ موجود ہے، شمسی توانائی پر سرمایہ کاری سے متعلق پاکستانی وفد ریاض میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی ولی عہد کی بےپناہ کامیابیاں ہیں، ہم آئی ٹی میں سعودی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران سعودی حکام سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے طے کیا تمام شعبوں میں تعاون کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll