Advertisement
پاکستان

مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت نیب کا نیا قانون آنے تک ملتوی

توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ایک بار پھر التوا مانگ لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 23 2022، 3:32 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست کی سماعت نیب کا نیا قانون آنے تک ملتوی

ذرائع کے مطابق بدھ کے روز احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے مریم نواز کی توشہ خانہ ریفرنس میں دائر درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید، مریم نواز کے وکیل قاضی مصباح عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل قاضی مصباح نے استدعا کی کہ امید ہے کہ ایک دو دنوں میں نیب کا نیا قانون آجائے گا،نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کر دی جائے۔ 

تاہم عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17اگست تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement