جی این این سوشل

تجارت

جی ایس پی پلس معاملہ : یورپی یونین کے مانیٹرنگ مشن کا پہلا اجلاس

اسلام آباد: پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کے معاملے پر یورپی یونین کے مانیٹرنگ مشن کا پہلا اجلاس ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جی ایس پی پلس معاملہ : یورپی یونین کے مانیٹرنگ مشن کا پہلا اجلاس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزرات تجارت کے مطابق مانیٹرنگ کمیشن نے اسلام آباد میں  وزرات تجارت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کی۔ پاکستانی وفد کی سربراہی سیکریٹری تجارت صالح فاروقی نے کی۔

ذرائع کے مطابق  پاکستان کی جانب سے 27 کنونشنز پر عملدرآمد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔  مانیٹرنگ کمیشن کو چائلڈ لیبر اور انسانی حقوق سے متعلق اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کے مطابق مانیٹرنگ کمیشن کو لیبر رائٹس، ماحولیات اور خواتین کے حقوق سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ یورپی یونین مانیٹرنگ کمیشن پنجاب کا بھی دورہ بھی کرے گا۔

پاکستان جی ایس پی پلس اسکیم میں توسیع کے حوالے سے پرامید ہے۔ 

یاد رہے کہ موجودہ جی ایس پی پلس کی اسکیم 31 دسمبر 2023 کو ختم ہو رہی ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کا عدلیہ کی آزادی اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا عدلیہ  کی آزادی  اور بانی چیئرمین کی رہائی کے لئے ریلی نکالنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عدالتی امور میں خفیہ اداروں کی مبینہ مداخلت کے حوالے سے خط لکھنے والے ججوں کے ساتھ اظہار یک جہتی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی کےلئے خیبرپختونخوا سے بڑی ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر شیر افضل مروت، علی محمد خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ  اتوار کو پشاور میں ملک کی سب سے بڑے ریلی نکالیں گے جس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور قیدی نمبر 804 کی رہائی ہوگا۔ ہمیشہ عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

 بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے 45 منٹ ملاقات ہوئی، ججز کے خط کے بعد پہلی ملاقات ہوئی، اس خط کے حوالے سے بڑے تحفظات ہیں خط کے معاملے پر بانی چیئرمین کو بڑا دکھ ہے کہ لوگ اس حد تک بھی چلے جاتے ہیں۔ عمران خان کا کارکنوں کے نام پیغام ہے  جس جس نے ظلم کیا ہے اس کا ںام لے کر وی لاگ اپ لوڈ کریں۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب! چیف جسٹس پاکستان کے نام خط بھیجیں گے جس میں عمران خان کے مقدمات کو ڈیل کرنے کا احوال لکھیں گے، عمران خان کہتے ہیں کہ ہمیشہ عدلیہ کے لیے کھڑے رہیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ اتوار کے روز دو بجے پشاور میں بڑی ریلی نکالی جائے گی ریلی کا مقام کیا ہوگا؟ اس کا فیصلہ کے پی قیادت کرے گی، پی ٹی آئی تمام جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی دعوت دے گی تمام شہروں سے لوگ ریلی میں شریک ہوں گے۔ چھ اپریل کو اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں عظیم الشان جلسہ ہوگا۔ جلسے میں شرکت کرکے قیدی 804 کا ساتھ دیں

شیر افضل مروت نے کہا کہ ریلی کے روٹ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا تاہم ڈیرہ اسماعیل خان سے لے کر چترال تک تمام جگہ سے لوگ شرکت کریں، پنجاب میں میانوالی اور دیگر اضلاع کو بھی شرکت کی دعت ہے۔ 30 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسہ کرے گی جس کی اجازت مل چکی ہے۔

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ نے اس موقع پر وکلا تحریک کا اعلان کیا۔ لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور کارکنوں کو ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ماہِ عصر او امان کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

اسلام آباد: لوک ورثہ اسلام آباد میں رمضان المبارک میں ’’ماہِ عصر او امان‘‘ کے عنوان پر تقریبات جمعرات سے شروع ہو گئیں۔

قومی ادارہ برائے لوک اور روایتی ورثہ نے اس رمضان کو حقیقی معنوں میں خاص بنانے کے لیے سرگرمیوں کی صف منصوبہ بندی کی ہے اور یہ عید تک جاری رہے گی۔

لوک ورثہ کے مطابق رمضان کی تقریبات میں روزانہ شام 5 بجے سے کھانے پینے کے ثقافتی سٹالز، افطار سے قبل تلاوت و نعت کے مقابلے اور شام 6:45 بجے افطار کے بعد ترقیاتی کارکردگی بھی پیش کی جائے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ عزیر خان نے اے پی پی کو بتایا کہ ہمارے پاس تمام فن سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے ایک شاندار اسلامی خطاطی کی نمائش بھی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

درآمدنی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنےکی اجازت ہو گی، نوٹیفکیشن جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی جبکہ درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔

حکومت کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔ گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll