جی این این سوشل

دنیا

کویت: پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان

کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کویت: پارلیمنٹ تحلیل، عام انتخابات کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کویت کے ولی عہد شیخ میشل الاحمد الصباح نے  پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے بعد قانون اور آئین کے تحت عام انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔

کویت کے آئین کے آرٹیکل 107 کی بنیاد پراس فیصلے کا مقصد ملک میں سیاسی راستہ درست کرنا ہے۔

میرِکویت شیخ نواف الاحمد الجابرالصباح کی جانب سے ایک تقریر میں شیخ میشل کا کہنا تھا کہ عوام خود ان لوگوں کا انتخاب کرکے سیاسی منظرنامے کو درست کرسکتے ہیں جو ان کی بہتر نمائندگی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسمبلی اور حکومت کے درمیان بجٹ اصلاحات پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے۔ اختلافات کے باعث کویتی ولی عہد نے اسمبلی تحلیل کردی جس کے مطابق نئی اسمبلی بننے تک ضروری امور شاہی فرمان کے ذریعے نمٹائے جائیں گے۔

پاکستان

ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 28 ہزار 700 میگاواٹ تک پہنچ گئی اور ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 223 میگاواٹ ہے۔

شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے۔

پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

ذرائع  پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔

ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے بجلی کی پیداوار 122 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر

لاہور: اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر کر دیے گئے ۔  

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر

جی این این کے مطابق اجمل خان لودھی ،  خواجہ جنید کی جگہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔

سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان بطور کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں،  پاکستان ہاکی فیڈریشن  کے خط پر پی او اے نے کامن ویلیتھ گیمز منتظمین کو بھی آگاہ کردیا۔

 پاکستان ہاکی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب : مارکیٹوں، بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز  نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب : مارکیٹوں، بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll