جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، پی آئی اے حکام کے مطابق پرندہ ٹکرانے پر جہاز کی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔

پرواز پی کے 258 شارجہ سے لاہور اتر رہا تھا، لینڈنگ کے دوران جہاز کے انجن سے پرندہ ٹکرا گیا ، کپتان نے 168 مسافروں کیساتھ جہاز کو ائیرپورٹ پر اتار لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ پرندہ ٹکرانے سے جہاز کا انجن ناکارہ ہو گیا ہے جس وجہ سے جہاز پرواز کے قابل نہیں رہا، پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم کی جانب سے انجن کا معائنہ کیا جارہا ہے۔

پاکستان

پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم قوموں کی برادری میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہفتے کے روز کہا کہ پاکستانی نوجوان تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہے، ان کے نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے دنیا کو حیران کر سکتے ہیں اگر انہیں حکومتی سرپرستی فراہم کی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم تخلیق اور اختراع کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوجوانوں کو کچھ نیا سوچ کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا چاہیے، انہیں نئے آئیڈیاز تلاش کرنے اور زندگی کے تمام پہلوؤں میں جدت کو اپنانا چاہیے۔ یہ قدرت کا تحفہ ہے جو انسان کو کچھ نیا بنانے کی صلاحیت سے نوازا جاتا ہے۔ تعلیم ہماری تخلیقی صلاحیتوں میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے قیام سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ہم قوموں کی برادری میں ترقی کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی۔


انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کی تخلیقی سوچ کی حوصلہ افزائی اور خیرمقدم کرے گی، انہوں نے مزید کہا کہ یہ اختراع تخلیقی صلاحیتوں، برآمدات اور روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے۔ وہ ممالک جو جدید تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرتے ہیں وہ اقتصادی محاذ پر تیزی سے ترقی کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وقت گزرنے اور تبدیلی کے ساتھ پیدا ہونے والے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے تخلیقی صلاحیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انسانوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے ذریعے سائنس، ٹیکنالوجی، میڈیکل سائنس اور انجینئرنگ کے شعبوں میں معجزے کیے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ "ہمیں معاشی ترقی، سماجی بہبود، وسائل کے بہتر استعمال اور ایک مستحکم معاشرے کی تشکیل کے لیے جدت طرازی کی طاقت کو استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بغیر ثبوت بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

 

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ثبوت فراہم کئے بغیر بلیسٹک میزائیلوں سے متعلق امریکی پابندیاں قبول نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ماضی میں بھی بغیر ثبوت فراہم کیے پاکستان کے بلیسٹک میزائل سے تعلق کے الزام میں کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔

امریکی پابندیوں کے رد عمل پر ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمدات پر پابندیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی پالیسی قبول نہیں۔ ہمیں امریکا کی جانب سے تازہ ترین اقدامات کا علم نہیں۔

ممتاز زہرا نے کہا کہ برآمدی کنٹرول کےمن مانے اطلاق سے گریز کرنا ضروری ہے، برآمدی کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے آلات فراہم کرتی ہیں۔

 

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll