جی این این سوشل

پاکستان

کوئی کتنا با اثر ہو انتخابات کے دوران امن وامان خراب نہیں کرنے دینگے:چیف الیکشن کمشنر

ن لیگی امیدوار نے بتایا یہ میرا دوسرا الیکشن ہے، مجھے اللہ تعالی نے دوسری زندگی دی،، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس کیس کو مثالی بنایا جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کوئی کتنا با اثر ہو انتخابات کے دوران امن وامان خراب نہیں کرنے دینگے:چیف الیکشن کمشنر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور پی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار شبیر احمد کو کل طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کوئی کتنا بھی با اثر ہو امن وامان خراب کرنے کے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ ضمنی انتخابات کو پرامن اور شفاف بنانا ہے۔لاہور صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے وہاں پر تشدد واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔

لاہورپی پی 167 ضمنی الیکشن مہم کے دوران جھگڑے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے سماعت کی۔۔۔سی سی پی او لاہور اور ن لیگ کے امیدوار نذیر چوہان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈی جی لاء نے بریفنگ میں بتایا کہ لاہور پولیس نے واقعے کے مقدمے میں مؤثر دفعات شامل نہیں کیں۔

واقعے میں ملوث کوئی بھی امیدوار دو سال کے لئے نااہل ہوسکتا ہے۔سی سی پی او لاہور نے بتایا جھگڑے کے بعد بلاتفریق کارروائی کی اور گرفتاریاں کیں۔پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے سی سی پی او کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ ن لیگی امیدوار نے بتایا یہ میرا دوسرا الیکشن ہے، مجھے اللہ تعالی نے دوسری زندگی دی،، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس کیس کو مثالی بنایا جائے۔

سوا گھنٹے بعد جب پی ٹی آئی امیدوار شبیر احمد کے وکیل کمیشن میں پہنچے تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا آپ کا کلائنٹ کہاں ہے؟ان کو بتائیں یہ سنجیدہ معاملہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر احمد کو کل پیش ہونے ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مذید سماعت کل صبح دس بجے تک ملتوی کردی۔۔

پاکستان

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا، ریلوے حکام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علامہ اقبال ایکسپرس کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹرین سروس معطل

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ خان پور کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔

ریلوے حکام نے کہا کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے، مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔

ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج شام کو کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آج شام کو 07:30 بجے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا مزہ بارش نے کرکرا کر دیا، راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پہلے میچ میں صرف 2 گیندیں پھینکی جا سکیں اور گزشتہ روز کیوی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن بھی منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے آرام کیا، امکان ہے دوسرے میچ میں بھی پاکستان ٹیم بغیر تبدیلی کے میدان میں اترے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے، محمد اورنگزیب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔ ہماری توجہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر مرکوز ہے۔ اخراجات میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

چینی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سمیت مالیاتی اداروں سے مثبت بات چیت چل رہی ہے۔ مختلف عالمی اداروں سے مل کر متعدد منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔ چین نے ہمیشہ پاکستان کا مکمل ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اس کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی، یہ اسی طرح ہونا تھا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہم چین کے مشکور ہیں کہ اس نے قرضوں کو رول اور کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، چین نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے، سی پیک چین کی طرف سے شاندار اور مثالی منصوبہ ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll