اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، ہم نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ہے۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں غریب افراد پر ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا، کسی قسم کا اضافی ٹیکس نہیں بڑھایا، البتہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیٹے کی کمپنی پر بھی ٹیکس لگایا ہے۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میری کمپنی پر بھی تقریباً بیس پچیس کروڑ کا ٹیکس بڑھ جائے گا، ہم امیروں سے ٹیکس لیں گے، عمران خان نے 4 بڑے خسارے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں پیش رفت ہوئی ہے، شوگر ملز پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں، امیر لوگوں پر ٹیکس مزید بڑھایا جائے گا۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ گزشتہ 4 سال میں عمران خان کی حکومت میں خسارہ بڑھ گیا۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے 80 فیصد زیادہ قرض لیا، وہ 120 ارب کا خسارہ چھوڑ کر گئے، پیٹرول مہنگا کرنے کے فیصلے شہباز شریف کے لیے آسان نہیں تھے۔
وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں ہم 40 روپے کلو آٹا بیچ رہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 70 روپے کلو بیچ رہے ہیں، گھی، چاول، دالیں، آٹا اور چینی سستی دیں گے۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ عمران خان سستا آٹا اور چینی کیوں نہیں دے سکے؟ آپ کے دل میں غریب کا درد تھا تو قیمتیں کم کیوں نہیں کرتے تھے؟
مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ غریبوں کو آپ نے لنگر خانے پر لگا دیا، اب آپ جھوٹی من گھڑت کہانیاں گھڑ رہے ہیں، ابھی بھی پاکستان میں بہت مہنگائی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ بہتری آئے گی، خوشی ہے کہ اب پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کو دیکھنا حکومتی ذمے داری ہے، پہلے وہ کہتے تھے کہ مہنگائی دیکھنا حکومت کی ذمے داری نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ہم معاشی استحکام لا رہے ہیں، جو انہوں نے ختم کر دیا تھا، عمران خان آلو، پیاز کی قیمتیں نہیں جاننے آئے تھے تو کیا کرنے آئے تھے؟
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ عمران خان نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا اور یکطرفہ طور پر تیل کی قیمت کم کی، اب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو دیکھ رہے ہیں اور یقین دلاتا ہوں اگر جیسے ہی عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں نیچے آتی ہیں تو پاکستان میں جو کچھ کرسکتے ہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد یہ پہلے 15 دن ہیں جن میں پیٹرول اور ڈیزل پر کوئی نقصان نہیں ہورہا، اس سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کو نقصان میں بیچ رہے تھے۔
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 2 دن قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- 17 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- ایک دن قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- 17 گھنٹے قبل

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- 2 دن قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- 17 گھنٹے قبل


.jpg&w=3840&q=75)








