یکم جولائی سے یکم اکتوبر تک بجلی کا ایک یونٹ 16.91روپے سے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے کا ہو جائے گا


ملک میں آئندہ ماہ سے مرحلہ وار مہنگی ہونے والی بجلی کی فی یونٹ نئی قیمت بتادی گئی ، یکم جولائی سے یکم اکتوبر تک بجلی کا ایک یونٹ 16.91روپے سے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے کا ہو جائے گا ،
ماہانہ 200 یونٹ یا اس سےکم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔جیو نیوز کی رپورٹ میں ذرائع پاور ڈویژن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے فی یونٹ بجلی 3 روپے 50 پیسے مہنگی ہو گی ، جس کے نتیجے میں یکم جولائی سے بجلی کا ایک یونٹ 16.91 روپے سے مہنگا ہو کر 20.41 روپے کا ہوجائے گا۔
ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یکم اگست سے فی یونٹ بجلی مزید ساڑھے 3 روپے مہنگی ہوجائے گی جس کے بعد یکم اگست سے بجلی کا بنیادی ٹیرف بڑھا کر 23.91 روپے فی یونٹ کردیا جائے گا جب کہ یکم اکتوبر 2022 سے بجلی کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھیں گی ، اس وقت 91 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جس کے نتیجے میں یکم اکتوبر سے بجلی کا فی یونٹ مہنگا ہوکر عوام کو 24 روپے 82 پیسے کا پڑے گا۔
علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے وفاقی اور صوبائی محکموں میں بجلی بچت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اقدام کا مقصد بجلی کی 30 فیصد ماہانہ بچت یقینی بنانا ہے ، اس مہم کے لیے تمام محکموں کے سیکرٹریز اپنے محکموں سے متعلق بجلی بچت کا پلان دیں گے تاہم اس وقت گریڈ 17 سے 20 تک کے افسران کے دوران ڈیوٹی 3 گھنٹے اے سی بند رکھنے کی تجویز سامنے ہے جب کہ گریڈ ایک سے 16 تک کے دفاتر میں اے سی کے استعمال پر مکمل پابندی پر بھی غور کیا جارہا ہے۔
ادھر صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کاروباری اوقات محدود کرنے کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ، سرکاری عملے ، لیبر انسپکٹرز اور دیگر ادروں کے تعاون سے کاروباری مراکز کو مقررہ وقت پر بند کرایا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر نے تاجروں سے مقررہ وقت پر دکانیں بند کرنےکے لیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کردی۔

کانگو میں 2 مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں 193 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک لائیو پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
- ایک گھنٹہ قبل

سیلاب متاثرین کا جائزہ لینے کیلئے مردم شماری اور زراعت شماری کا ڈیٹا استعمال کرنے کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے عالمی فنڈنگ پر 20 فیصد تک کٹ لگ گیا
- 6 گھنٹے قبل

لاہور:لالی وڈ کے کنگ سلطان راہی کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈرامہ’ پتر مولا جٹ دا‘ پیش کیا گیا
- 5 منٹ قبل

سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ لگانےکے لیے سروے کیے جا رہے ہیں، وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

دبئی پولیس کی پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری
- 3 گھنٹے قبل

قطر پر اسرئیلی حملہ،وزیر خارجہ سحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
- 32 منٹ قبل

فتنہ الخوارج کے درمیان پے در پے ناکامیوں کے بعد اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے
- 4 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار سے مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ،،دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 37 منٹ قبل

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید کیپٹن تیمور حسن کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت
- 28 منٹ قبل

پنجاب میں سیلاب سے 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر، مختلف حادثات میں 104شہری جاں بحق
- 5 گھنٹے قبل