واشنگٹن : امریکی سینیٹ نے ملک میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے گن سیفٹی بل منظور کر لیا ہے ۔ اس بل کو 30 برسوں میں اس معاملے پر سب سے اہم قانون سازی قرار دیا جا رہا ہے۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ گن سیفٹی بل کی حمایت میں 65 اور مخالفت میں 33 ووٹ پڑے ۔ ری پبلکن کے 15 ارکان نے بھی بل کی حمایت میں ووٹ دیا۔
نیشنل گن کنٹرول بل منظوری کیلئے امریکی ایوان نمائندگان کے پاس جائے گا ۔ ایوان نمائندگان سے منظوری کے بعد صدر جوبائیڈن بل پر دستخط کریں گے ، بل کے تحت 21 سال سے کم عمر افراد کے بندوق خریدنے کے پس منظر کو دیکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے گزشتہ روز گن سیفٹی قانون کو مسترد کیا گیا تھا۔
دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے شہریوں کے اسلحہ رکھنے کے حق میں فیصلہ دے دیا، امریکی عدالت کے مطابق اسلحہ ساتھ لے جانا شہریوں کا بنیادی حق ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عدالت عظمی کے فیصلے کو عقل اور آئین دونوں سے متصادم قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ ماہ سے امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ 15 مئی کو امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفلیو میں 18 برس کے ایک شخص نے مارکیٹ میں فائرنگ کر کے کم سے کم 10 افراد کو ہلاک کردیا۔
25 مئی کو امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک سکول میں نوجوان نے فائرنگ کر کے 18 بچوں سمیت 20 افراد کو ہلاک کردیا جو کہ رواں سال کے دوران سکول میں فائرنگ کا بدترین واقعہ تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق یہ واقعہ منگل کو یوویلدے کے علاقے میں پیش آیا جو میکسیکو کی سرحد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔
جون کے پہلے ہفتے میں امریکہ کی ریاستوں پنسلوینیا اور ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 9 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
23 جون کو امریکہ کے شہر سان فرانسسکو کی ایک ٹرین میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہواتھا۔

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 16 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 21 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 15 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 18 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 19 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 21 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- ایک دن قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- ایک دن قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 21 گھنٹے قبل













