Advertisement
علاقائی

کراچی، حیدرآباد میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت 

کراچی : قومی ادارہ صحت نے کراچی  اور حیدرآباد میں کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد  کی ہدایت کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 24 2022، 7:54 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی، حیدرآباد میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کروانے کی ہدایت 

کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1ہزار 00 ٹیسٹ کیے گئے اور شرح 16 فیصد کے قریب رہی جبکہ حیدرآباد میں کورونا کے 7 ٹیسٹ کیے گئے اور تمام منفی آئے جس کے نتیجے میں شرح صفر رہی۔

قومی ادارہ صحت نے کراچی اور حیدرآباد میں سب ویرینٹ بی اے 5 اور 4 پھیلنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے اور کمشنرز کو خط لکھ کر فوری کورونا  ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

قومی ادارہ صحت کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہریوں کا ویکسی نیشن کارڈ چیک کیا جائے اور پبلک ٹرانسپورٹ مسافروں سے 70 فیصد سے زائد نہ بھری جائے۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح بڑھ کر 2.22 فیصد ہو گئی ہے۔

اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 80 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

Advertisement
Advertisement