علاقائی گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز کو سیویئر ڈونیٹسک شہر سے پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔ سیویئر ڈونیٹسک کا زیادہ حصہ روسی فورسز کے قبضے میں چلا گیا ہے۔


روس کی یوکرین کے خلاف جنگ چوتھے مہینے میں داخل ہوگئی۔ یوکرین کا مشرقی علاقہ آج کل شدید حملوں کی زد میں ہے۔
روس کی یوکرین کے خلاف جنگ چوتھے مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔ 24 فروری کو شروع ہونے والی اس لڑائی کا مرکز اب یوکرین کا مشرقی علاقہ ڈونباس ہے۔ یوکرینی صدراتی دفتر کے مطابق ڈونباس میں ہونے والی یہ لڑائی اب ایک خوفناک عروج کی طرف بڑھ رہی ہے۔
علاقائی گورنر کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز کو سیویئر ڈونیٹسک شہر سے پسپائی اختیار کرنا پڑے گی۔ سیویئر ڈونیٹسک کا زیادہ حصہ روسی فورسز کے قبضے میں چلا گیا ہے۔
روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک اس شہر میں سب زیادہ شدید لڑائی لڑی گئی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران قبضے کے لیے شہر کی سڑکوں اور گلیوں میں لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔ گورنر سیرہی گادائی کے بقول شہر میں موجود یوکرینی فوجیوں کو نئی پوزیشن پر پہنچنے کے احکامات دیے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ اور یورپ یوکرین کو یہ جنگ لڑنے میں پوری مدد فراہم کر رہے ہیں۔امریکا یوکرین کو مزید 450 ملین ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فراہم کرے گا۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرینی فورسز کو یہ جدید ہتھیار دینے سے قبل تین ہفتے کی خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ان میں ’ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹم‘ بھی شامل ہے جسے حاصل کرنا یوکرین کی شدید خواہش تھی۔
کیف کا کہنا ہے کہ اس نظام کی آمد کے بعد اس کے فوجی روسی فورسز کو کافی دور سے نشانہ بنا سکیں گے۔ تازہ فوجی پیکج ایک بلین ڈالر کی اس فوجی امداد کا حصہ ہے جس کا اعلان امریکا نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔ یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک امریکا یوکرین کو چھ بلین ڈالر کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ روس کے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں یورپ اور امریکا نے ماسکو پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ اس جنگ نے دنیا بھر میں توانائی اور خوراک کے بحران کے خطرات پیدا کر دیے ہیں۔ گزشتہ چار ماہ کے دوران اس جنگ کے سبب یوکرین میں ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- ایک دن قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 21 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 34 منٹ قبل

چیئرمین سنی اتحاد کونسل و رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ حامد رضا اسلام آباد سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 21 گھنٹے قبل

فلپائن: تباہ کن سمندری طوفان کالمیگی کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ
- 3 گھنٹے قبل

قازقستان نے باضابطہ طور پر ابراہیمی معاہدے میں شمولیت اختیار کرلی، امریکی صدر کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

ائیر کرافٹ انجینئرز کی ہڑتال کے باعث پی آئی اے کی آج بھی 14 پروازیں منسوخ
- ایک گھنٹہ قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 20 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- ایک دن قبل

مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان
- 38 منٹ قبل

آئین میں مجوزہ 27 ویں ترمیم پر مشاورت کے لیے وفاقی کابینہ کا آج طلب کیا گیا اجلاس ملتوی
- 3 گھنٹے قبل












