جی این این سوشل

علاقائی

سندھ بلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کی پولنگ کل ہوگی

کراچی : سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں  14 اضلاع میں  کل ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سندھ بلدیاتی انتخابات : پہلے مرحلے کی پولنگ کل ہوگی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  سندھ میں  بلدیاتی انتخابات  کے پہلے مرحلے میں ووٹنگ  کل ہورہی ہے ،  انتخابی مہم کا وقت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہوگیا تھا۔ 

سندھ کے 14 اضلاع میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 74ہزار 88  ہے ، مجموعی طور پر 1383 نشستوں پر 4 ہزار 847 امیدوار مدمقابل ہوں گے ۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کےسامان کی ترسیل آج شروع ہوگی، سکھر ڈویژن کے تینوں اضلاع  خیرپور،سکھر،گھوٹکی میں پولنگ ہوگی۔

خیرپور، سکھر،گھوٹکی کی 1631نشستوں پر 149امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے جبکہ جی ڈی اے،جمعیت علمائے اسلام ف،آزاد امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے۔

سکھر ڈویژن میں 1482نشستوں پر 6 ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے، شہید بےنظیر آباد ڈویژن، سانگھڑ،نوشہرو فیروز میں بھی پولنگ ہوگی۔

شہید بےنظیر آباد ڈویژن کی 1465نشستوں پر 255 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جن میں سے اکثریت کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے۔

لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، کندھ کوٹ میں بھی پولنگ ہوگی۔

لاڑکانہ ڈویژن سےپیپلز پارٹی کے 437 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ میرپور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میرپور خاص، عمرکوٹ، تھر پارکر میں بھی پولنگ ہوگی ۔

میرپورخاص ڈویژن میں مجموعی طور پر 160 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں، بلامقابلہ کامیاب بیشتر امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں۔

میرپورخاص ڈویژن سے بعض آزاد امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

تجارت

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,292.87 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 236.19 ریال، 22 قیراط ایک گرام 218.94 اور 18 قیراط 179.13 ریال رہی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونا 208.99 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں21قیراط 8 گرام کی گنی 2,006.26 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,101.80 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,292.87 ریال میں فروخت کی جاتی رہی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد اورمئی میں 49 فیصدکی نمایاں کمی

گذشتہ مالی سال ملک کو28.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر41 فیصد اورمئی میں 49 فیصدکی نمایاں کمی

اسلام آباد: ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں  پر41  فیصد اورمئی میں 49 فیصدکی نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

جاری مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر12 فیصد جبکہ درآمدات میں 29 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2022 سے لیکر مئی 2023 تک تجارتی خسارہ کاحجم 25.79 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 41 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ کاحجم 43.40 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مئی 2023 میں 2.089 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا جو گزشتہ سال مئی کے مقابلہ میں 49 فیصدکم ہے، گزشتہ سال مئی میں تجارتی خسارہ کاحجم 4.136 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گی اتھا۔

اپریل کے مقابلہ میں مئی میں تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پراضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 25.36 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں برآمدات سے ملک کو28.87 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچ گئے

دورے کے دوران وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں اور تاجر برادری سے بھی بات چیت کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم اردگان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے انقرہ پہنچ گئے

انقرہ: وزیر اعظم محمد شہباز شریف ہفتہ کو ترک صدر رجب طیب اردوان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ترکی کے دو روزہ سرکاری دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔

انقرہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال ترک وزارت خارجہ کے سینئر افسران اور ترکی میں پاکستان کے سفیر نے کیا۔

وہ ترک صدر اردگان کی دعوت پر ترکی کا دورہ کر رہے ہیں جنہوں نے 28 مئی کو ہونے والے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی تھی۔

شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی پر مشتمل وفد بھی ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم ترک سرمایہ کاروں اور تاجر برادری سے بھی بات چیت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll