Advertisement
تجارت

آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟

حکومت نے تنخواہ  دارطبقے کے لیے نئی ٹیکس تجاویز‎ ‎ پیش کردیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 25 2022، 7:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟

تفصیلات  کے مطابق حکومت نے بجٹ میں اعلان کردہ انکم ٹیکس سلیب کے معاملے پر یو ٹرن لیتے ہوئے نئے سلیب جاری کر دیئے ہیں۔  خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 23-2022 میں ٹیکس اقدامات میں جس پر سب سے بحث کی گئی وہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس تھا۔

‎ 50 ‎ہزار روپے تک ماہانہ تنخواہ لینے والوں پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا، ‎50 ‎ہزارسے 1 لاکھ تک ماہانہ  تنخواہ لینے والوں سے 2.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہوگا‎ ‎۔

‎ بجٹ دستاویز‎ کے مطابق ایک ‎سے2 لاکھ تنخواہ والوں پر15 ہزارروپے فکس ٹیکس سالانہ عائد کیا جائے گا ، ‎1 ‎لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 12.5 فیصد کی شرح سے ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا‎ ‎۔ 

‎ 2 ‎سے 3 لاکھ تنخواہ والوں پر 1 لاکھ 65 ہزار سالانہ عائد کرنے کی تجویز ہے ، جبکہ ‎ 2 ‎لاکھ سے اضافی رقم پر20 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا، ‎ ‎3 ‎سے 5 لاکھ روپے ماہانہ تںخواہ لینے والوں پر 4 لاکھ 5 ہزار روپے سالانہ ٹیکس عائد ہوگا۔

بجٹ دستاویزکے مطابق ‎3 ‎لاکھ روپے سے اضافی رقم پر25 فیصد ماہانہ ٹیکس عائد ہوگا،  ‎5 ‎سے 10 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ والوں پر 10 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس عائد ہو گا۔

‎5 ‎لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 32.5 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا،‎10 ‎لاکھ روپے سے زائد کی ماہانہ  تنخواہ لینے والوں 29 لاکھ روپے سالانہ ٹیکس ہو گا ۔‎10

‎لاکھ روپے سے اضافی رقم پر 35 فیصد ٹیکس عائد ہو گا۔ 

ذرائع  کے مطابق ‎30 ‎جون 2023 سے فکس ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔ 

Advertisement