جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم،تحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ  نےطارق فضل چودھری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے 65 دن میں حلقہ بندیوں کا حکم،تحریری فیصلہ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلئے  65 دن میں حلقہ بندیاں کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نےطارق فضل چودھری کی درخواست منظور ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن 65 دن میں 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیاں کرے گا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے وفاقی حکومت اور تمام ادارے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں گے۔ الیکشن کمیشن سے تعاون نہ ہوا تو کمیشن یہ کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست دے سکتا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق وفاقی حکومت بار بار قوانین بدل کر الیکشن میں رکاوٹ ڈالتی رہی۔وفاقی کابینہ نے یونین کونسلز کی تعداد 101 کرنے کی منظوری دی ۔کابینہ فیصلے کا گزٹ نوٹیفکیشن شائع ہو چکا ہے ۔101یونین کونسلز کے فیصلے پر عملدرآمد کر کے ہی الیکشن شیڈول جاری ہونا تھا ۔

فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 101 یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد میں تین بار حلقہ بندیاں ہو چکیں ۔الیکشن کمیشن کے مطابق وہ 120 دن کے اندر نئے الیکشن کا پابند تھا۔الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ وفاقی حکومت کو بلدیاتی الیکشن کیلئے تعاون کا حکم دیا جائے۔

پاکستان

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلامقابلہ منتخب ہونےوالے تمام تین کیٹیگری جن میں سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرامیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب

بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

بلامقابلہ منتخب ہونےوالے تمام تین کیٹیگری جن میں سات جنرل، دو خواتین اور دو ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پرامیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔  ٹیکنوکریٹ کی دونوں نشستوں میں سے ایک نشست پر پیپلز پارٹی کے بلال مندوخیل جبکہ دوسری نشست پرجے یو آئی کےمولانا عبدالواسع بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔

جنرل نشستوں پر منتخب ہونے والوں میں مسلم لیگ ن کے آغا شاہ زیب درانی اور سیدال خان ناصر، پیپلز پارٹی کے سردار محمد عمر گورگیج، جمعیت علماء اسلام کے احمد خان ، آزاد امیدوار سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان ، نیشنل پارٹی کے جان محمد بلیدی شامل ہیں۔

جبکہ خواتین کی دو نشستوں پر ن لیگ کی راحت جمالی اور پیپلز پارٹی کی حسنہ بانو ایوان بالا کی ممبر بنی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

نو منتخب حکومت کےلئے نیک تمناؤں کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر  کا خط، ساتھ کھڑے رہنے کی یقین دہانی

امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا، انہوں نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی، امریکی صدر نے کہا کہ پاک امریکا شراکت داری دنیا کی سلامتی کے لیے اہم ہے، اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن نے خط لکھا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔

خط میں امریکی صدر نے پاکستان کی نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔

خط میں کہا گیا کہ امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے، پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے، پاکستان کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔

جوبائیڈن نے خط میں مزید کہا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

یاد رہے کہ طویل عرصے کے بعد کسی بھی امریکی صدر کا پاکستانی وزیراعظم کو پہلا سفارتی خط لکھا گیا ہے، امریکی صدر کا تہنیتی خط پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں بحالی کا عندیہ ہے۔

سائفر اور پی ٹی آئی کے الزامات سے دونوں ممالک کے تعلقات میں سرد مہری آگئی تھی، وزیراعظم شہباز شریف کے آنے کے بعد امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی اور بہتری میں نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

چینی کمپنی نے داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام روک دیا

مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی کمپنی نے  داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پر  بھی کام روک  دیا

داسو اور تربیلا ڈیم کے بعد چینی کمپنیوں نے دیامر بھاشا ڈیم پر سول ورک معطل کر دیا ہے تاہم خیبرپختونخوا میں مہمند ڈیم پر چینی باشندے تاحال کام کر رہے ہیں۔

دیامر بھاشا ڈیم میں 500 کے قریب چینی شہری ڈیم کی تعمیر میں مصروف ہیں جبکہ مقامی عملے کو اگلے احکامات تک گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل منگل کو بشام میں شاہراہ قراقرم پر بارود سے بھری بس ایک گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں داسو ڈیم پر کام کرنے والے پانچ چینی انجینئر ہلاک ہو گئے تھے۔

منصوبے پر کام کرنے والے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے داسو ڈیم پر کام روک دیا ہے اور مقامی عملے کو گھروں میں رہنے کو کہا گیا ہے۔اپر کوہستان ضلع میں 4 ہزار 320 میگاواٹ کے داسو ڈیم پر تقریباً 741 چینی اور 6 ہزار مقامی لوگ کام کر رہے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم کے جنرل منیجر نزاکت حسین نے بھی تصدیق کی کہ چینی کمپنی نے ڈیم پر کام روک دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر میں 500 کے قریب چینی شہری مصروف ہیں تاہم ایف ڈبلیو او کا عملہ اس پر کام کر رہا ہے۔ 6 ہزار مقامی لوگ ڈیم پر کام میں مصروف ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چند دنوں میں صورتحال معمول پر آجائے گی جس کے نتیجے میں چینی کارکنوں کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پن بجلی کی پیداوار کے ذریعے 4 ہزار 800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔

مہمند ڈیم کے جنرل منیجر عاصم رؤف نے بتایا کہ مہمند ڈیم پر 250 چینی کام کر رہے ہیں اور انہوں نے کام نہیں روکا۔ چینیوں نے منصوبے کے علاقے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور وہ سائٹ پر کام کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll