اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ ٹیکس کی بنیاد اوردائرہ کارمیں توسیع زورزبردستی نہیں بلکہ مشاورت سے کی جائےگی۔


تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں لاکھوں دکانوں کوٹیکس نیٹ میں لایاگیاہے ، جیولرز کو بھی ٹیکس کے دائرہ کارمیں لایاجارہا ہے اورکسی کوشک نہیں ہونا چاہئے کہ آنےوالے مہینوں میں پروفیشنلز کو ٹیکس نیٹ میں لایاجائےگا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں اورجیولرز کوٹیکس کے دائرہ کارمیں لانے کیلئے ان کی ایسوسی ایشنزسے بات چیت کی ہے اوران کی مرضی سے انہیں ٹیکس کے دائرہ کارمیں لایا گیا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ اب رئیل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز، ہاوسنگ سوسایٹیز ڈویلپرز، کارڈیلرز، ریستوران، سیلون وغیرہ کوٹیکس کے دائرہ کارمیں لایاجارہاہے۔
انہوں نے کہاکہ ٹیکس کی بنیاد اوردائرہ کارمیں توسیع زورزبردستی نہیں بلکہ مشاورت سے کی جائےگی۔

بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، وزارت آبی وسائل نے سیلاب الرٹ جاری کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

کراچی میں بارش کے پیش نظر آج اسکولوں میں چھٹی کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اسرائیلی حملے پر عالمی سطح پر شدید مذمت، قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار ، عالمی برادری
- 13 گھنٹے قبل

دوحہ حملہ: امریکی اطلاع کے دعوے پر قطر کی تردید
- 13 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بجلی کے تھری فیز میٹرز کو جدید اسمارٹ میٹرز سے تبدیل کرنے کا فیصلہ
- 22 منٹ قبل

نیپال : حالیہ پُرتشدد مظاہروں کے دوران سابق خاتونِ اول راجیہ لکشمی ہلاک ہوگئیں
- 4 گھنٹے قبل

عالمی رینکنگ میں کراچی پورٹ کی کی نمایاں کاکردگی، 405 سے 61 ویں نمبر پر آگیا
- 2 گھنٹے قبل

قطری وزیراعظم نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیدیا
- 5 گھنٹے قبل

قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی : ملیر اور لیاری ندیاں بپھرنے سے پانی رہائشی علاقوں میں داخل، پاک فوج سے مدد طلب
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد: رمشا کالونی میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد کابے دردی سے قتل
- 2 گھنٹے قبل

فرانسیسی صدر نے ملک کے وزیردفاع کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا
- 4 گھنٹے قبل