Advertisement
پاکستان

نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہو گا، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہو گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 25th 2022, 10:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہو گا، وزیر اعظم

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے روانڈا میں دولت مشترکہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دولت مشترکہ کے اجلاس پر روانڈا کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اجلاس سے خطاب کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کے لیے ڈیجیٹل طور طریقوں کو اپنانا ہو گا اور دولت مشترکہ ممالک میں 60 فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

Advertisement