جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کا آصف زرداری سے انکی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر زرداری ہاؤس شہید بے نظیر آباد، نواب شاہ جا کر اظہار تعزیت کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا آصف زرداری سے انکی والدہ  محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم آفس سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق ، وزیرتجارت سید نوید قمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین موجود تھے۔

زرداری ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی ، شازیہ مری، آصفہ بھٹو زرداری، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، مرتضی وہاب اور حاجی علی حسن زرداری نے وزیر اعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم اور ان کے وفد نے مرحومہ کی مغفرت، ایصال ثواب اور بلندئی درجات کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی کے پیش نظر جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کا سخت اور فعال نظام متحرک کرنے کی تجویز دے دی، اداروں کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ  روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈی لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت و دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔

سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے تمام رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کر کے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اور اشیاء کی فراہمی کے لئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

مشیر اطلاعات  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا ہاؤس میں گورنر کے لئے مختص بلاک ختم کردیا گیا ہے جس کا فیصلہ خیبر پختونخوا کابینہ کے گزشتہ اجلاس میں کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  وزراء اور ممبران اسمبلی کےلئے رہائش کا مسئلہ درپیش تھا جس کے تحت گورنر انیکسی فی الحال ممبران صوبائی اسمبلی اور وزراء استعمال کریں گے، گورنر کے لیے کے پی ہاؤس میں متبادل رہائش کا بندوبست کیا جارہا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ گورنر فی الحال سندھ ہاؤس میں قیام کا بندوست کریں، گورنر کے رہائش کے لیے متبادل انتظام کیا جارہا ہے، گورنرکے اسلام آباد میں کئی گھر ہیں، اسلام آباد میں رہائش کی کوئی کمی نہیں ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ گورنر دل نہ ہاریں، سندھ ہاؤس میں ان کا داخلہ بند نہیں کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سلوواکیہ کے وزیر اعظم ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

59 سالہ رابرٹ فیکوکے پیٹ میں گولیاں لگیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلوواکیہ کے وزیر اعظم  ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی

سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو ایک تقریب کے دوران فائرنگ میں زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 59 سالہ فیکو کے پیٹ میں اس وقت چوٹ لگی جب دارالحکومت سے تقریباً 150 کلومیٹر شمال مشرق میں ہینڈلووا قصبے میں ہاؤس آف کلچر کے باہر رہنماؤں سے ملاقات کر رہے تھے۔

پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔

پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر لوبوس بلاہا نے پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران اس واقعے کی تصدیق کی اور اسے اگلے نوٹس تک ملتوی کر دیا۔

صدر زوزانا کیپوٹووا نے وزیر اعظم پر وحشیانہ اور بے رحم حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم رابرٹ فیکو کو اس نازک لمحے میں بہت زیادہ طاقت اور اس حملے سے جلد صحت یابی کے خواہش مند ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll