جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں G-20 اجلاس بلانےکی تجویز کو مستردکردیا

پاکستان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس بلانےکی تجویز کو  یکسر مسترد کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں G-20 اجلاس بلانےکی تجویز کو مستردکردیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں مجوزہ جی ٹوئنٹی اجلاس بلانےکی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا ہےکہ پاکستان بھارت کی ایسی کسی بھی کوشش کو یکسر مسترد کرتا ہے، جموں وکشمیرپاکستان اور بھارت کےدرمیان تسلیم شدہ متنازع  علاقہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیر1947 سےبھارت کےجبری اور غیر قانونی قبضے میں ہے، مقبوضہ کشمیرکا تنازع 7 دہائیوں سے سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ذمہ دارہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ قابض بھارتی افواج اگست 2019 سےاب تک مقبوضہ کشمیر میں 639 کشمیریوں کو قتل کرچکی ہیں، قابض بھارتی افواج نےکشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا، عالمی انسانی حقوق کے ادارے نے مقبوضہ وادی میں بھارتی قتل عام کی تصدیق کی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرکے آبادیاتی ڈھانچےکو تبدیل کرنےکی کوشش کر رہاہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو امید ہے کہ علاقےکی متنازع حیثیت سمجھتے ہوئے جی ٹوئنٹی اراکین بھارت کی تجویز مستردکریں گے۔

علاقائی

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا گوادر کا دورہ

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ کا  گوادر کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے ایڈیشنل سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے ہمراہ جمعہ کو گوادر کا تین روزہ اہم دورہ کیا۔

آمد پر چیئرمین گوادر پورٹ پسند خان بلدی، چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے سی ای او یو بو اور جی پی اے اور چین کے دیگر معزز حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔


گوادر میں وزیر سمندری امورکا پہلا دن مصروفیات سے میں گزرا ،  جس کا آغاز GPA ہیڈ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت سے ہوا، جہاں چینی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے سینئر حکام نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔


چیئرمین گوادر پورٹ پاسند خان بلیدی نے گوادر پورٹ پر جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بصیرت فراہم کی، جس کے بعد چیئرمین سی او پی ایچ سی کی جانب سے پورٹ کے آپریشنز اور حالیہ پیش رفت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیر نے فری زون کا دورہ بھی کیا، جس میں نو تعمیر شدہ 1.2 ایم جی ڈی ڈی سیلینیشن کا دورہ بھی شامل تھا۔

 وزیر برائے سمندری امور قیصر احمد شیخ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گوادر میں جاری کاموں کی پیش رفت کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، کینیڈین پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کینیڈا: سکھ رہنما کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی ملزمان گرفتار

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق 3گرفتار بھارتی شہریوں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ کینیڈین پولیس کے مطابق گرفتار بھارتی شہریوں کے بھارتی حکومت کے ساتھ تعلقات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

گرفتار ہونے والے کمل پریت سنگھ، کرن پریت سنگھ اور کرن برار پر فرسٹ ڈگری قتل اور سازش کے الزامات عائد ہیں۔

کینیڈین پولیس کے مطابق 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں 22سالہ کرن برار، 22 سالہ کمل پریت سنگھ اور 28 سالہ کرن پریت سنگھ شامل ہیں۔ تینوں کینڈین صوبے البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں رہتے ہیں جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف مقدمے میں قتل کی متعدد دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ تینوں ملزمان تین سے پانچ سال سے کینیڈا میں تھے۔ان ملزمان کے بھارت سے تعلق سمیت مختلف زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 45 سالہ ہردیپ سنگھ نجر کو گزشتہ سال جون میں سکھوں کی سب سے بڑی آبادی والے شہر وینکوور کے مضافاتی علاقے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll