Advertisement
پاکستان

17سال بعد سوات کے سیدوشریف ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بحال

سوات : سوات ایئرپورٹ کو 17سال کے بعد پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا۔قومی انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرواز سیدوشریف پہنچ گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر مارچ 27 2021، 2:44 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وادی سوات جانیوالے سیاحوں کیلئے طویل انتطار کے بعد بڑی خوشخبری آگئی،   سوات ایئرپورٹ کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں      پی آئی اے کی پروازپی کے640 نے گیارہ بجے سوات ائیر پورٹ پر لینڈ کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر مراد سعید پہلی فلائٹ میں سفر کیا، طیارے میں 48 مسافر سوار تھے ۔

پی آئی اے کا طیارہ 17 سال بعد صبح 10 بجے اسلام آباد سے سیدو شریف کے لیے روانہ ہوا تھا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فلائٹ آپریشن کے حوالے سے رن وے کی بحالی، آپریشنل اسٹاف کی تعیناتی سمیت دیگر انتظامات مکمل کئے۔

کچھ عرصے سے شمالی علاقہ جات کے ہوائی اڈوں کو فعال کر کے فلائٹ آپریشن بحال کیا جارہا ہے  تاکہ ان علاقوں میں سیاحت کو مزید بڑھایا جا سکے۔سوات کا سیدو شریف ایئر پورٹ اس سلسلے کا چوتھا ائیرپورٹ ہے۔ اس سے پہلے سکردو، گلگت اور چترال کے ہوائی اڈوں کو فضائی سروس کے لیے بحال کیا گیا ہے۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 2004 سے سوات میں فضائی آپریشن بند تھا۔ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے سوات کے لیے ہفتے میں 2 دن پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے سوات کی فلائٹس کراچی اور لاہور سے  آنےوالی فلائٹس کے ساتھ کنکٹ ہوں گی۔

خیال رہے کہ  سال 2014 میں دہشت گردی کے باعث سیدوشریف ایئرپورٹ کو بند کیا گیا تھا۔

 

Advertisement
ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ

  • 9 hours ago
پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام

  • 2 days ago
پاکستانی وزیر مصدق ملک  سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت

  • 13 hours ago
پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ  پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان

  • 8 hours ago
پاکستان میں  فی تولہ سونا  ہزاروں  روپے سستا ہوگیا

پاکستان میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا

  • 2 days ago
متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز  زیر بحث

متروکہ وقف املاک بورڈ کے 359ویں اجلاس کا دوسرا روز، 13 اہم ایجنڈا آئٹمز زیر بحث

  • 3 days ago
پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ایلانگ اسٹرائیک تھری پبی میں اختتام پذیر

  • 3 days ago
جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات

  • 8 hours ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ

  • 3 days ago
الزامات کی بجائے  خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

الزامات کی بجائے خطے کے مسائل کوحل کرنے کی ضرورت ہے، مصدق ملک کی نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو

  • 2 days ago
دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب

  • 8 hours ago
پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

  • 3 days ago
Advertisement