غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج ،سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
ٹاؤن کمیٹیوں کل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 408 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دیگر جماعتوں سے کافی آگے ہے


کراچی : سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےغیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 285 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں،نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے میونسپل کمیٹی کی225 نشستیں جیت لی ہیں،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )18 نشستوں پرکامیاب ہوئی ہے جبکہ 19 آزاد امیدواروں نے میدان مارا ہے،پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 14 اور جے یو آئی نے7 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔
ٹاؤن کمیٹیوں کل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 408 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دیگر جماعتوں سے کافی آگے ہے، جی ڈی اے کے 57 امیدوار اور 61 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی کے10، جے یو آئی کے 7 اور دیگر جماعتوں کے12 امیدوار کام یاب ہوچکے ہیں۔
خیال رہے کہ اتوار کو سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب ہوئے، اس دوران دن بھر کہیں گولیاں، کہیں لاٹھیاں چلیں ، کہیں پورا عملہ ہی اغوا کرلیا گیا، بلدیاتی انتخاب کے دوران سانگھڑ، نوشہروفیروز، خیرپور، جیکب آباد، سکھر اورکندھ کوٹ کے متعدد پولنگ سٹیشن میدان جنگ بن گئے ، سیاسی جماعتوں کےکارکنوں اور مخالف گروہوں میں مارا ماری ہوئی ، پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
خراب حالات کے باعث کئی مقامات پر پولنگ روکنا پڑی،کندھ کوٹ کے ایک پولنگ سٹیشن کے عملے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ، 7گھنٹے بعد عملہ بازیاب کرایا گیا تو پولنگ شروع ہوئی تاہم بعد میں الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ یوسی 28 پر ووٹنگ کا عمل نئی تاریخ میں کرایا جائےگا۔ نواب شاہ میں سوشل سیکیورٹی پولنگ سٹیشن پر مسلح افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور عملے کو یرغمال بنا کر انتخابی سامان لے کر فرار ہوگئے ۔
سانگھڑ کی یونین کونسل 63 میں کشیدگی کے باعث پولنگ عملہ بھاگ گیا ، ٹنڈوآدم میں مخالف جماعتوں کے تصادم میں ایک امیدوار کا بھائی جاں بحق اور سکھر میں جاگیرانی برادری میں تصادم سے ایک شخص مارا گیا ،الیکشن کمیشن کی ہدایت پرمتعدد پولنگ سٹیشنز پرپولنگ کا وقت بڑھایا بھی گیا۔
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- a day ago
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- 16 hours ago

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 days ago

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- a day ago
امیشا پٹیل کا ہاردک پانڈیا سے مبینہ تعلقات کی افواہوں پر سخت ردِعمل
- 2 days ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 14 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 6 hours ago

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 days ago

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 13 hours ago

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- a day ago
بہاولپور: یومِ دفاع و شہداء کی موقع پر پروقار تقریب منعقد کی گئی
- 3 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 16 hours ago
