Advertisement
پاکستان

غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج ،سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

ٹاؤن کمیٹیوں  کل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 408 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دیگر جماعتوں سے کافی آگے ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 27 2022، 3:45 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج ،سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

کراچی : سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کےغیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق شہری علاقوں کی میونسپل کمیٹیوں میں اب تک کل 354 میں سے 285 نشستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں،نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے میونسپل کمیٹی کی225 نشستیں جیت لی ہیں،گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے )18 نشستوں پرکامیاب  ہوئی ہے جبکہ 19 آزاد امیدواروں نے میدان مارا ہے،پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )نے 14 اور جے یو آئی نے7 نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ دیگر جماعتوں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

ٹاؤن کمیٹیوں  کل 694 نشستوں میں سے پیپلز پارٹی 408 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ دیگر جماعتوں سے کافی آگے ہے، جی ڈی اے کے 57 امیدوار اور 61  آزاد امیدوار کامیاب  ہوئے ہیں ،پی ٹی آئی کے10، جے یو آئی کے 7 اور دیگر جماعتوں کے12 امیدوار کام یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ اتوار کو سندھ کے 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخاب ہوئے، اس دوران دن بھر کہیں گولیاں، کہیں لاٹھیاں چلیں ، کہیں پورا عملہ ہی اغوا کرلیا گیا، بلدیاتی انتخاب کے دوران سانگھڑ، نوشہروفیروز، خیرپور، جیکب آباد، سکھر اورکندھ کوٹ کے متعدد پولنگ سٹیشن میدان جنگ بن گئے ، سیاسی جماعتوں کےکارکنوں اور مخالف گروہوں میں مارا ماری ہوئی ، پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

خراب حالات کے باعث کئی مقامات پر پولنگ روکنا پڑی،کندھ کوٹ کے ایک پولنگ سٹیشن کے عملے کو ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا ، 7گھنٹے بعد عملہ بازیاب کرایا گیا تو پولنگ شروع ہوئی تاہم بعد میں الیکشن کمیشن نے  الیکشن ملتوی کرنےکا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ  یوسی 28 پر ووٹنگ کا عمل نئی تاریخ میں کرایا جائےگا۔ نواب شاہ میں سوشل سیکیورٹی  پولنگ سٹیشن پر مسلح افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور عملے کو  یرغمال بنا کر انتخابی سامان لے کر فرار ہوگئے ۔

سانگھڑ کی یونین کونسل 63 میں کشیدگی کے باعث پولنگ عملہ بھاگ گیا ، ٹنڈوآدم میں مخالف جماعتوں کے تصادم میں ایک امیدوار کا بھائی جاں بحق اور سکھر میں جاگیرانی برادری میں تصادم سے ایک شخص مارا گیا ،الیکشن کمیشن کی ہدایت پرمتعدد پولنگ سٹیشنز پرپولنگ کا وقت بڑھایا بھی گیا۔

Advertisement
قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سبکدوش، شین میکڈرمٹ کو نیا کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

  • 3 گھنٹے قبل
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے 249 ویں یوم آزادی پر امریکی سفیر اور عوام کو مبارکباد

  • 6 گھنٹے قبل
بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

بھارتی ڈپٹی آرمی چیف کا بیان: "آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو چین اور ترکی نے امداد دی

  • 3 گھنٹے قبل
بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

بھارت پاکستان مخالف بیانیے کو عالمی سطح پر معمول بنا رہا ہے: بلاول بھٹو

  • 2 گھنٹے قبل
ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ، ر صدر پزشکیان

  • 2 گھنٹے قبل
آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

آذربائیجان کی پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، معاہدے پر دستخط

  • ایک گھنٹہ قبل
 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

 سونا سیکڑوں روپے سستا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 7 گھنٹے قبل
 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

 اسموگ سے بچاؤ: لاہور ہائیکورٹ کا کینال روڈ سے درخت نہ کاٹنے کا حکم

  • 6 گھنٹے قبل
شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

شہزادہ فیصل بن فرحان کی ماسکو میں لاوروف سے ملاقات، فلسطین پر دوٹوک مؤقف

  • 44 منٹ قبل
پنجاب یونیورسٹی : پیمرا  کا  میڈیا اکیڈمی تعاون  کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پنجاب یونیورسٹی : پیمرا کا میڈیا اکیڈمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

پاکستانی کوہ پیماؤں کا شاندار کارنامہ: 24 گھنٹوں میں نانگا پربت سر کرلیا، 2 نے بغیر آکسیجن کے چوٹی پر قدم رکھا

  • 6 گھنٹے قبل
کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

کسی بھی فارمیٹ میں پاکستان کی صورتحال اچھی نہیں، عاقب جاوید

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement