تجارت
انٹر بینک میں ڈالر 48 پیسے سستا ہوگیا
کراچی: ڈالر کی اُوڑان تھمنے لگی کاروباری روز کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 48پیسے سستا ہونے کے بعد 207روپے کا ہو گیا ہے ۔

سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آغازپرمثبت رجحان نظر آیا ہے ،ہنڈرڈ انڈیکس میں 681پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 41ہزار 704پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔
جمعہ کوانٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ ہوا تھا اوردوران ٹریڈنگ 1 روپیہ 27 پیسے مہنگا ہوکر 208 روپے 50 پیسے کا ہوگیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر207 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان
شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو بھی اٹھا لیا، کیا بنیادی انسانی حقوق نہیں رہے؟ عمران خان
سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عماد یوسف کے بعد شہبازگل کے اسسٹنٹ اظہار کی اہلیہ کی رات کو گرفتاری قابل مذمت ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکونٹ پر لکھا کہ قانونی برادری سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ملک میں بنیادی انسانی حقوق نہیں رہے؟
شہبازگل کے اسسٹنٹ کی اہلیہ کو خواتین پولیس تھانے میں رکھا گیا ہے، غیر ملکی حمایت یافتہ امپورٹڈ حکومت پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد بوکھلا گئی ہے۔
Strongly condemn fascist illegal abductions in shadows of late night of Aamad Yusuf & now Shahbaz Gill's assistant Izhaar's wife, who is now incarcerated in women police station. I want to ask our legal community are there no fundamental right anymore?
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 11, 2022
امپورٹڈ حکومت مقبولیت کے لیے میڈیا اور عوام میں خوف اور دہشت کا سہارا لے رہی ہے، تمام مسائل کا واحد حل منصفانہ اور آزادانہ انتخابات ہیں۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئی ہے. یہ تو بلکل ہی بوکھلا گئے. ویسے وہ سب انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیمپئن کہاں ہیں؟
شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کو پولیس اٹھا کر تھانے لے گئ ہے. یہ تو بلکل ہی بوکھلا گئے. ویسے وہ سب انسانی حقوق اور جمہوریت کے چیمپئن کہاں ہیں؟
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 11, 2022
رہنما پی ٹی آئی فواد حسین نے اسلام آباد پولیس کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ جنگوں میں بھی عورتوں بچوں کو ہاتھ نہیں لگاتے، اس فاشسٹ حکومت نے انتقام اور ظلم میں ہر حد عبور کر لی ہے، پچیس مئی کو یہ سلسلہ شروع ہوا اور اب ایک نئے مرحلے میں ہے، کوئی نہیں یہ وقت بھی گزر جائے گا۔
پاکستان
پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کیلئے تیاریاں جاری
لاہور : ملک بھر میں یوم آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کے دن کو منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ۔

گلگت بلتستان اورآزادجموں وکشمیر سمیت ملک بھر میں 14اگست کو یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منانے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔
اس حوالے سے عمارتوں کوقومی پرچموں ، جھنڈیوں ، برقی قمقموں اورروشنیوں سے سجایاجارہا ہے، لوگ اپنی گاڑیوں اور چھتوں پرقومی پرچم لہرا رہے ہیں۔
آزادی کی تیاریوں میں اہم سڑکوں پرسٹالز لگائے گئے ہیں جن میں پرچم ، ٹوپیاں، سفید اور سبزملبوسات اوردیگر اشیاء موجود ہیں۔
پاکستان
آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی Sandhurst میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، پرویز خٹک
-
پاکستان 2 دن پہلے
لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر مزید سستا ہوگیا
-
جرم 2 دن پہلے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تعینات
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا