یوسف رضا گیلانی کی اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست سے پی ڈی ایم اتحا د کو دھچکا لگا: احسن اقبال
لاہور : مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے پیپلزپارٹی رہنما یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی درخواست جمع کروانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے یوسف رضاگیلانی کی درخواست سے پی ڈی ایم اتحاد کو دھچکا لگا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے آگئی ، مسلم لیگ ن رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کے جانے سے اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا ہے یہ نامناسب ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے فیصلے کی حمایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں نےاعظم نذیر تارڑ کی حمایت کا اعلان کیا، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کا معاملہ پی ڈی ایم اجلاس میں رکھیں گے۔ یہ اسی کے پاس عرضی لیکر پہنچ گئے جس کے الیکشن کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے، اس سے پی ڈی ایم کے مقاصد ، جدوجہد اور یقینا اپوزیشن کے اتحاد کو دھچکا لگا ہے ، جو مخصوص سینیٹرز جن کی تائید کے ساتھ مطلوبہ نمبر حاصل کیا گیاہے ، میں نہیں کہتا بلکہ پورا اسلام آباد جانتاہے کہ وہ کس کے کہنے پر ووٹ دیتے ہیں ۔
احسن اقبال کا کہناتھا کہ اگر پیپلز پارٹی کیلئے لیڈر آف اپوزیشن کا یہ عہدہ اتنا ناگزیر تھا تو اگر وہ اپنی مجبوری نوازشریف کو بیان کرتے تو وہ خوشی کے ساتھ انہیں یہ عہدہ دے دیتے لیکن بی اے پی سینیٹر کو ملا کر پی ڈی ایم سے مشاورت کے بغیر اپوزیشن اتحاد کو دھچکا لگا۔ اے این پی نے بھی یکطرفہ فیصلہ کیا ہے تو یہ سوال ضرور اٹھائیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے ہر ادارہ اپنا کام کرے، عوام چاہتی ہے پاکستان کو آئین کی روشنی میں تشکیل نو کیا جائے۔ نیب قومی اداروں کیخلاف بیان پر ایکشن لےسکتاہے،نیب ایس او پیز کی خلاف ورزی پروزیراعظم کونوٹس جاری کرے۔
خیال رہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرکی تعیناتی کے معاملے پر پی ڈی ایم جماعتوں میں اختلافات برقرار ہیں جب کہ کچھ روزقبل مریم نوازنے مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوچکا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر (ن) لیگ کا ہوگا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے 30 سینیٹرز کے حمایتی دستخطوں کے ساتھ درخواست جمع کرا دی ہے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا نوٹیفیکیشن جاری کرینگے۔ اس ضمن میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لئے 30 اراکین کے دستخط کے ساتھ درخواست جمع کروائی گئی ہے جس میں 21پیپلزپارٹی، 2 اے این پی اور ایک جماعت اسلامی کا رکن شامل ہیں۔شیری رحمان نے بتایا کہ فاٹا 2، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ممبران نے حمایت کی ہے۔
یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن سے متعلق سید یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی تھی۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ توقع ہے منتخب نمائندے اور سیاسی قیادت عدالت کو ملوث کیے بغیر تنازعات حل کرنے کی کوشش کریں گے۔
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 20 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 15 hours ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 16 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 3 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 18 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 3 days ago




