دنیا
جج نے اینکر بیوی کو قتل کرکے چہرہ تیزاب سے جلادیا
اسکارف سے ان کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا

قاہرہ : مصر میں جج ایمن حجاج نے اپنی بیوی صائمہ جمال کو قتل کرکے اس کا چہرہ تیزاب سے جلادیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایمن حجاج اور صائمہ جمال کو جون کے اوائل میں ایک شاپنگ مال کے باہرآخری بار ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔
اس کےبعد ایمن حجاج نے اپنی بیوی صائمہ جمال کو سر پر بندوق کے وار کرکے زخمی کیا اور اسکارف سے ان کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
اس کیس کے گواہ کے وکیل ابراہیم طنطاوی نے بتایا کہ قتل کا یہ واقعہ فارم ہاؤس پر پیش آیا۔ صائمہ جمال ٹی وی پر کام کرتی تھیں اور ان کے شوہر ایمن حجاج نے 20 جون کو ان کی گمشدگی کی جھوٹی رپورٹ درج کروائی تھی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وہ ہیئرڈریسر کے پاس گئیں تھیں جس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔
گواہ کے وکیل نے بتایا کہ ایمن اور صائمہ کی شادی 8 برس قبل ہوئی تھی اور وہ ان کے دوسری بیوی تھی۔ ایمن نے یہ شادی خفیہ رکھی اور صائمہ نے دھمکی دی تھی کہ وہ ایمن کی پہلی بیوی کو اس شادی سے متعلق بتادے گی۔
وکیل ابراہیم طنطاوی نے مزید بتایا کہ قتل کے اس واقعے کے بعد ایمن حجاج نے ان کو موکل کو بھی زدوکوب کیا اور حراست میں رکھا تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور اس نے پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔
وکیل ابراہیم طنطاوی نے بتایا کہ پولیس نے اس جرم میں حصہ دار ہونے کی بنیاد پر ان کے موکل کو حراست میں رکھا ہوا ہے تاہم مرکزی ملزم ایمن حجاج فرار ہے اور شبہ ہے کہ وہ متحدہ عرب امارات میں روپوش ہے۔
تفریح
بھارتی کامیڈین راجو شری واستو وینٹی لیٹر پر منتقل
ممبئی : گزشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل ہونیوالے معروف بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسٹینڈ اپ کامیڈین راجو شری واستو کو ورزش کے دوران سینے میں درد ہوا اور وہ گر گئے جہاں انہیں دہلی کے آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) لے جایا گیا، جہاں کامیڈین کو دو بار سی پی آر دیا گیا تاکہ ان کی طبیعت بحال ہوجائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، ڈاکٹرز کی جانب سے دیے گئے تازہ ترین بیان میں بتایا گیا ہے کہ کامیڈین راجو کی طبیعت سنبھل نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے یہ بھی بتایا کہ اُن کی جان خطرے میں ہے اور اُن کا علاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ راجو شری واستو کا شمار بھارت کے کامیاب اسٹینڈ اپ کامیڈینز میں ہوتا ہے ، وہ 1980 کی دہائی سے انٹرٹینمنٹ کی صنعت سے وابستہ ہیں۔
انہیں بین الاقوامی شناخت اسٹینڈ اپ کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج ‘ کے پہلے شو سے ملی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا، راجو شری واستو فلم ڈیولپمنٹ اتھارٹی کونسل اترپردیش کے موجودہ چیئرمین بھی ہیں۔ وہ بگ باس سیزن تھری کا بھی حصہ رہے ہیں۔
علاقائی
حیدرآباد: گھر میں گیس لیکج دھماکا، 5افراد جاں بحق
حیدرآباد: پٹھان کالونی کے علاقے میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 5افراد چل بسے ۔

جی این این کے مطابق حیدرآباد کے علاقے پٹھان کالونی میں گیس پریشر میں کمی کے باعث خواتین رات کو گیس بند کرنا بھول گئیں اور صبح کچن میں چولہا جلانے سے دھماکا ہوگیا ۔
انتقال کرنے والوں میں روی کے والد 65 سالا رتن، والدہ 60 سالا ساوتری اور بہن، بھابھی اور بھتیجی بھی چل بسیں ۔
افسوس ناک واقعہ میں 8افراد زخمی ہوئے تھے ، تمام زخمیوں کو کل سول اسپتال کراچی ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
تجارت
پاکستان اور اٹلی کے تعلقات عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے موجودہ مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اٹلی کے سفیر Andreas Ferrarese سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اٹلی کو پاکستان کا قریبی دوست اور دوطرفہ اور یورپی یونین دونوں کے تناظر میں قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس اگست کے بعد افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے جاری تعاون میں اضافے پر زور دیا۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
ورلڈ ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارک باد: عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی نے 13 اگست کو جلسےکا مقام تبدیل کر دیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
امام عالی مقام کی قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس اور جلوس
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان کی اسرائیلی آبادکاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی شدید مذمت
-
جرم 2 دن پہلے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
ملک تیزی سے سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے:شیخ رشید
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
خضدار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق